بھارت درشن

یوم جمہوریہ تقریب 2023: رقص تقریب کے لیے 1200 سے زائد فنکارحصہ لیں گے

یوم جمہوریہ تقریب 2023 کے حصہ کے طور پر   اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کا 126واں یوم پیدائش (جسے پراکرم دیوس کے طورپر منایا جاتا ہے) منانے کے لیے 23 سے 24 جنوری 2023 کو نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ’آدی – شوریہ: پَرو پراکرم کا‘ کے بینر کے تحت مسلح افواج کی موسیقی پر مبنی  پیشکش اور قبائلی رقص پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مسلح افواج کی موسیقی پر مبنی پیشکش اور قبائلی  رقص کے موضوع پر منعقد کیے جانے والے اس پروگرام کا مقصد ملک کی جدوجہد آزادی میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے تعاون پر روشنی ڈالنا ہے۔

وزات دفاع اور قبائلی امور کی وزارت مشترکہ طور پر اس تقریب کا انعقاد کر رہی ہیں

اس تقریب کے لیے شروعاتی مشق  کے سیشن کا آغاز 10 جنوری کو ہوا تھا اور فوج کے ڈھول اور باجوں کی بازگشت نے ہمارے ملک کے منفرد ثقافتی  رجحانات کی نمائندگی کرنے اور ’’ایک بھارت – شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبہ میں اضافہ کرنے کے مقصد سے روایتی رقص  کے مظاہرے کے لیے اسٹیج تیار کی ہے۔

جس میں بھارتی ساحلی محافظ دستہ معاون ایجنسی کے طورپر کردار ادا کررہا ہے۔

تقریباً 1200 سے زائد فنکار روزانہ ریہرسل کے ذریعہ اپنے فن کو مزید بہتر بنا رہے ہیں. جس میں ہر ایک گروپ اپنے انفرادی اور رنگین لباس، ہیڈ ڈریس. موسیقی کے آلات اور موسیقی کی دھن پر رقص کے ساتھ ہندوستانیت کے ایک جزو کو متحرک بنا  رہے ہیں۔ اہم پروگرام کےد وران پیش کیے جانے والے روایتی رقس میں گور ماریا، گدی ناٹی، سدی دھمال، بیگا پردھونی، پرولیا. بگورومبا، گھساڑی. بالٹی، لمباڈی، پائیکا، راٹھوا، بودیگلی، سونگی مکھواتے. کرما، منگھو، کا شاد مستی، کمیکلی، پلے یار، چیراؤ اور ریکھم پاڑا شامل ہیں۔ ان پروگراموں اور گروپوں کے درمیان تال میل قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ قائم کیا جا رہا ہے۔

بھارتی فوج اس تقریب میں پیراموٹر گلائیڈنگ، ہاٹ ایئر بیلون، ہارس شو، کھکوری رقص. گتکا، ملکھمب، کلری پیٹّو، تھانگ ٹا،  موٹر سائیکل ڈسپلے. ایئر وارئیر ڈرل، نیوی بینڈ اور مارشل آرٹ کے ذریعہ  اپنی مہارت پیش کر رہی ہے۔

گرینڈ فینالے میں بالی ووڈ کے مشہور گلوکار جناب کیلاش کھیر  اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں اس شاندار پروگرام  کو ملاحظہ کرنے کے خواہش مند افراد www.bookmyshow.com کے توسط سے اپنے مفت ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago