بھارت درشن

وقف بورڈ کے مساجد کے اماموں کی تنخواہ فوراً جاری کی جائے: مسلم لیگ

انڈین یونین مسلم لیگ دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی کی قیادت میں ایک وفد نے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ قومی سیاسی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین سید صادق علی تنگل اور رکن پارلیمنٹ پی وی عبدالوہاب سے ملاقات کرکے دہلی میں وقف بورڈ کے ذریعے اماموں کی تنخواہ روکے جانے پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ فرقہ پرست لوگوں نے اماموں کی تنخواہ پر اعتراض جتایا تھا اور دہلی سرکار پر الزام لگایا تھا کہ دہلی سرکار صرف اماموں کی تنخواہ کیوں دے رہی ہے دیگر مذاہب کے راہیوں اور پیشوائوں کو بھی تنخواہ ملنی چاہیے ۔افسوس کہ دہلی سرکار بھی فرقہ پرست پارٹیوں کے جھانسے میں آگئی اور اماموں کی تنخواہ طویل مدت سے روک دی ہے۔

واضح رہے کہ اماموں کی تنخواہ وقف بورڈ کی آمدنی سے دی جاتی تھی اور وقف بورڈ کا مقصد ہی یہی ہے کہ قوم کی فلاح کے لیے اس کی رقم خرچ کی جائے ۔دیگر مذاہب والے اپنا کوئی وقف بورڈ کے جیسا انتظام کیوں نہیں کرتے ہیں ؟اتنی سی بات نہ دہلی سرکار کی سمجھ میں آرہی ہے اور نا اماموں کی تنخواہ پر اعتراض کرنے والوں کو سمجھ میں آرہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

اس موقع پر پارٹی کے سرپرست اعلیٰ قومی سیاسی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین سید صادق علی تنگل نے دہلی پردیش کے صدر کو یہ یقین دلایا کہ پارٹی اس مسئلہ کو دہلی سرکار اور لفٹننٹ گورنر تک پہنچائے گی اور ان کیسامنے وقف بورڈ کی اہمیت اور افادیت کو سامنے رکھتے ہوئے اماموں کی تنخواہ جاری کرانے کی اپیل کرے گی۔

اگر وہ نہیں مانتے ہیں تو پارٹی کی اعلیٰ کمان اماموں کی تحریک کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوجائے گی اور احتجاج کا طریقہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی ،اور اگر وہ پھر بھی نا مانیں گے تو پارٹی قانونی چارہ جوئی پر غور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اماموں کی تنخواہ وقف بورڈ پر فرض ہے ،ہمارے اکابریں آباو اجدا د نے قوم کی فلاح وبہبود کے لیے ہی اپنی پراپرٹی کو قوم کے نام وقف کی ہے جس سے قوم کے بنیادی مسائل حل کیے جا سکیں ۔انہوں نے کہا حقیقت تو یہ ہے کہ اگر وقف بورڈ کے وسائل کا صحیح طور پر استعمال کیا جائے تو مسلمانوں کے تمام معاشی مسائل حل ہو جائیں گے۔

کوئی مسلمان بے روزگار نہیں رہے گا اور نہ کسی کا محتاج رہے گا۔لیکن ایک سازش کے تحت سرکار نے اس کے وسائل پر قبضہ کرکے اپنے پیادے کو چیرمین کے طور پر بٹھا کر وقف بورڈ کی پراپرٹی کو لوٹ کھسوٹ کا اڈا بنا دیتی ہے ۔دہلی میں ہزاروں ایکڑ وقف کی املاک ہیں جس پر مافیائوں کا قبضہ ہے یا خورد برد کا کھیل جاری ہے۔اس وفد میں دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی،دہلی پردیش کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ، اتیب احمد خان وغیر ہ شامل تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago