بھارت درشن

کشمیر اور کشمیری قوم کو سلام، 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کینسر کے مریض کے لیے 80 لاکھ روپے کی فنڈنگ

اہل خانہ نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا، دعاؤں کی درخواست کی گئی

ایک مرتبہ پھر سے کشمیری قوم نے اپنے قوم کی بیٹی کی مدد کے لئے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 80 لاکھ روپے سے زیادہ کی فنڈ جمع ہے۔ یہ فنڈنگ پلوامہ سے لیوکیمیا کی ایک مریض لڑکی کے علاج کے لیے کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے لسی پورہ علاقے کے ایک خاندان نے سوشل میڈیا پر اپنی کینسر مریض بیٹی کے لئے مدد کی اپیل کی تھی اور وہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اپنی بیٹی کے علاج کے لیے درکار 80 لاکھ سے زیادہ رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

لیوکیمیا کی مریض (24 سالہ خاتون) کے بھائی نے بتایا کہ ان کی بہن کو جنوری 2022 میں لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اسے علاج کے لیے وادی سے باہر منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے نو ماہ کے علاج پر تقریباً ایک کروڑ خرچ ہوئے۔  ہمارے خاندان نے رشتہ داروں، پڑوسیوں اور دوستوں کے ساتھ مل کر اس کا انتظام کیا۔

مریض خاتون کے بھائی نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق، اسے دوبارہ فالو اپ چیک اپ کے لیے لے جایا گیا جہاں اس کے چند ٹیسٹ ہوئے اور ڈاکٹروں نے کہا کہ اسے مزید چھ ماہ تک علاج کی ضرورت ہے۔ اس کے علاج پر تقریباً 80 لاکھ لاگت آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاندان پہلے ہی اس کے علاج کے لیے اپنی پوری بچت خرچ کر چکا ہے اور وہ اس کا علاج جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں تھے، اس لیے ان کے پاس کراؤڈ فنڈنگ ہی واحد آپشن تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago