بھارت درشن

ساورکر کے خطوط اصلی لیکن اسے معافی نامہ نہیں کہا جا سکتا:ستیہکی ساورکر

مجاہد آزادی ویر ساورکر کے دوسرے پوتے ستیہکی ساورکر نے ہفتہ کو کہا کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جو خطوط دکھائے ہیں ، وہ اصلی ہیں لیکن انہیں معافی نامہ نہیں کہا جا سکتا۔

راہل جو یہ کہتے ہیں کہ ویر ساورکر نے انگریزوں سے پنشن لی تھی، وہ بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویر ساورکر انگریزوں کے کوئی ملازم نہیں تھے کہ انہیں سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن ملے گی۔ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ راہل گاندھی پنشن اور روزی الاؤنس کے درمیان فرق کوہی نہیں سمجھ سکے۔

ستیہکی ساورکر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راہل گاندھی کی جانب سے ویر ساورکر پر لگائے گئے الزامات کاجواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے جو خطوط میڈیا کو دکھائے ہیں، وہ حقیقی ہیں اور وہ تمام درخواستی خطوط ہیں۔

ویر ساورکر جب انڈمان گئے تو انہیں کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ انہیں  ایک کوٹھری میں بند کر دیا گیاتھے۔ ویر ساورکر نے اس وقت برطانوی حکومت سے درخواست کی کہ انہیں ایک سیاسی قیدی جیسی سہولیات ملنی چاہئیں۔ انہوں  نے وقتاً فوقتاً درخواستیں دیں۔ بعد میں انہوں  نے رہائی کے لیے درخواست دی۔ ویر ساورکر نے یہ سب کچھ قیدیوں کے لیے کیا، چاہے وہ غدر تحریک کے  ہوں یا بنگال کی تحریک سے۔

 ویر ساورکر کو انگریزوں سے پنشن ملنے کے راہل گاندھی کے الزام پر ستیہکی ساورکر نے کہا کہ راہل گاندھی کو معلوم ہونا چاہیے کہ ویر ساورکر انگریزوں کے نوکر یا ملازم نہیں تھے کہ انگریز انھیں پنشن دیتے۔ پنشن عام طور پر نوکر یا ملازم کو دی جاتی ہے۔ راہل گاندھی کو پنشن اور روزی الاؤنس میں فرق کا علم نہیں ۔ پنشن کا مطلب ہے ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی تنخواہ۔ساورکر کو مینٹیننس الاؤنس مل رہا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago