تعلیم

پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار

پنجاب پولیس کی  اسٹیٹ اسپیشل آپریشن سیل نے پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ کے ایک طالب علم کو دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم کو ہفتہ کو عدالت میں پیش کر کے تین روزہ ریمانڈ پر لیا گیا۔ گرفتار نوجوان پنجاب کا رہائشی ہے اورپنجاب یونیورسٹی میں ایم اے کا طالب علم ہے۔

ریاستی اسپیشل آپریشن سیل نے نوجوان کو کئی دنوں کے جال اور خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔ نوجوان کی شناخت سنگررور ضلع کے بھوانی گڑھ رہائشی ارشدیپ کے طور پر کی گئی ہے۔ ارشدیپ بیرون ملک بیٹھے لکھبیر سنگھ لنڈا اور گولڈی براڑ کا ساتھی ہے۔

اسٹیٹ اسپیشل آپریشن سیل کو تحقیقات میں پتہ چلا کہ بیرون ملک بیٹھے آئی ایس آئی ایجنٹ ارشدیپ کے بینک اکاؤنٹ میں رقم بھیج رہے ہیں۔ ملزم کی گرفتاری اس کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

ہفتہ کو اسپیشل سیل کی ٹیم ارشدیپ کو لے کر موہالی کی عدالت میں پہنچی، جہاں پولیس نے دلیل دی کہ ملزم کو دبئی، امریکہ، فلپائن، اٹلی اور ملیشیا میں مقیم بنیادی طور پر پنجاب کے رہائشی  آئی ایس آئی کے لئے  فنڈنگ اور اسلحہ کی سپلائی کرنے کا کام کرنے والے سلیپر سیل کے ذریعہ ٹیرر فنڈنگ کی جا رہی تھی ۔

اس کے بینک کھاتوں کی چھان بین کی جائے گی۔ اس کے اکاونٹ میں اب تک کتنی فنڈنگ ہوئی ہے، اس کا پتہلگایا جائے گا۔ ارشدیپ کافی عرصے سے گولڈی براڑ اور لکھبیر لنڈا سے رابطے میں تھے۔ لکھبیر لنڈا موہالی میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر دستی بم حملے کا مرکزی ملزم ہے۔ موہالی کی عدالت نے ارشدیپ کو تین دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago