Categories: بھارت درشن

جند ل گروپ کی سربراہ ساوتری جند ل ایشیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>ساوتری جند ل 89.49 ہزار کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ سرفہرست ہیں</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جند ل گروپ کی سربراہ ساوتری جند ل ایشیا کی امیر ترین خاتون بن گئی ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز کی رپورٹ کے مطابق ساوتری جند ل کے پاس 89.49 ہزار کروڑ روپے (11.3  بلین ڈالر) کے اثاثے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر چین کے فین ہونگوی ہیں جن کی مجموعی مالیت 11.3 بلین ڈالر ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین کی یانگ ہوئیان جو 2021 میں ایشیا کی سب سے امیر ترین خاتون تھیں، اب تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔ ان کے اثاثے 87.11 ہزار کروڑ (11 بلین ڈالر) ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی جانب سے ہفتہ کو جاری کی گئی فہرست کے مطابق ساوتری جند ل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 164ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ تاہم اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین آدمی ہیں۔ ان کے پاس 9.35 لاکھ کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔ ساوتری جند ل جند ل گروپ آف کمپنیز کی چیئرپرسن ہیں۔ کمپنی سیمنٹ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں کام کرنے والی ہندوستان میں اسٹیل کی تیسری سب سے بڑی پروڈیوسر ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago