Urdu News

ای- نیلامی کے ذریعے گیہوں کی دوسری فروخت 15 فروری 2023 کو کی جائے گی

گیہوں اور گیہوں مصنوعات کی بازاری قیمت کو کم کرنے میں مدد کرنے کے لئے محفوظ قیمت میں کمی کی گئی ہے

ای- نیلامی کے ذریعے گیہوں کی  دوسری فروخت 15 فروری 2023 کو کی جائے گی

ای-آکشن کے ذریعے گیہوں کی دوسری فروخت ملک بھر میں 15 فروری 2023 کو کی جائے گی۔

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے یکم اور 2 فروری کو ہونے والی پہلی ای-نیلامی میں بولیاں جیتنے والوں  کو ہدایت دی ہے. کہ وہ جلد از جلد ادائیگی کر کے ملک بھر میں متعلقہ ڈپو سے اسٹاک اٹھا لیں. اور اسے متعلقہ منڈیوں میں دستیاب کرائیں تاکہ قیمتوں کی مزید روک تھام ہو سکے۔   ای-نیلامی میں فروخت کیا گیا گیہوں اٹھایا جائے گا اور مارکیٹ میں آٹادستیاب کرایا جائے گا، تو قیمتوں میں کمی آئے گی۔

ای- نیلامی کے ذریعے گیہوں کی  دوسری فروخت 15 فروری 2023 کو کی جائے گی

ملک میں گیہوں اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو روکنے . کے لئے وزراء کے گروپ کی سفارشات کے مطابق فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے. مرکزی پول سے ای-نیلامی کے لئے نامزد 25 ایل ایم ٹی گیہوں کے. اسٹاک میں سے 22.0 ایل ایم ٹی گیہوں کو یکم فروری. اور 2 فروری 2023 کو ہوئی ای-نیلامی میں اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) کے تحت  مختلف راستوں سے پہنچانے کا اقدام کیا۔

ای-آکشن میں  پہلے ہفتے میں 1150 سے زیادہ بولی لگانے والے آگے آئے. اور ملک بھر میں 9.2 ایل ایم ٹی گیہوں فروخت کیا گیا۔

Recommended