Urdu News

      یک روزہ اردو سیمینار الور راجستھان

      یک روزہ اردو سیمینار الور راجستھان

##غالباً 19 ویں صدی کے نصف اول میں موجودہ راجستھان کی الور ریاست میں اردو زبان و ادب کی جس خوشبو اور شیرینی کو مرحوم ##مرزا_غالب نے چھوڑا تھا آج ایک طویل عرصے کے بعد پھر سے ملک کے کونے کونے سے تشریف لا رہے محبانِ اردو ##قومی_اردو_شکشک_کرمچاری_سنگھ کے بینر تلے اس خوشبو اور شیرینی کو وسعت دینے کے لیے جمع ہونے جا رہے ہیں۔
نوٹ:- اس لیے ان تمام عاشقانِ اردو سے دست بستہ گزارش ہے جو فی الوقت الور اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مقیم ہیں وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں متعلقہ پروگرام میں پہنچ کر نہ صرف اپنی حاضری یقینی بنائیں بلکہ جو بھی ان کے پاس اردو زبان کے حوالے سے اسکولس،کالیجز، انسٹیٹیوٹس اور یونیورسٹیز سطح کے مسائل ہیں ان سب کو اس پلیٹ فارم پر پیش کرنے کی جسارت کریں تاکہ بروقت اس کا کوئی حل نکالا جا سکے۔۔۔
اللہ رب العزت کی پاک ذات سے امید ہے کہ اس پروگرام کے اختتام کے بعد پورے راجستھان میں اردو زبان و ادب کے حوالے سے مثبت نتائج برآمد ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ ان شاء اللہ

Recommended