بھارت درشن

شمال مشرق میں آگر لکڑی کے شجرکاری کو فروغ دینے کے موضوع پر سیمینار

ناگالینڈ ایکولوجیکل اینڈ سینی ٹیشن مینجمنٹ سوسائٹی (این ای ایس ایم ایس) کی طرف سے 11 مئی کو ایٹلنڈن وارڈ، ٹولی ٹاؤن موکوکچنگ میں “ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے میں آگر لکڑی کے باغات کو فروغ دینے” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

این ای ایس ایم ایس کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ یہ سیمینار شمال مشرقی کونسل  شیلانگ کے تحت شمال مشرقی علاقہ کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ پروجیکٹ (NERCORMP) کی طرف سے اسپانسرکیا گیا تھا۔سیمینار کے ریسورس پرسن، ٹولی رینج آفس، موکوکچنگ کے محکمہ جنگلات سے تعلق رکھنے والے پی سمالم زنگ نے کہا کہ آگر کی لکڑی کی 21 اقسام، جو کہ اپنی مخصوص خوشبو کے لیے دنیا میں ایک اعلیٰ قیمتی/مہنگا قدرتی خام مال ہے، ہندوستان میں پائی  جاتی  ہیں۔

انہوں نے ہندوستان میں عام طور پر پائی جانے والی تین مختلف پرجاتیوں کے بارے میں بتایا، جن میں سے ایکیلیریا کراسنا ناگالینڈ میں سب سے بہترین نسل تھی۔ سامالیمزنگ نے شرکاء کو آگر لکڑی کی کاشت کاری کو پیشہ بنانے کی ترغیب دی۔پروگرام میں، NERCORM اور  این ای ایس ایم ایس کے بارے میں ایک مختصر تعارف این ای ایس ایم ایس  کے کوآرڈینیٹر، تیمجن جمیر نے پیش کیا۔ اس پروگرام میں محکمہ جنگلات کے تین افسران 21 شرکاء، رضاکاروں اور این ای ایس ایم ایس کے عملے نے شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago