جناب امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر خطے کی ترقی وزیر اعظم مودی کی ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے جموں و کشمیر کے پہاڑی لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی گئی تھی. کیونکہ انھیں کوئی ریزرویشن نہیں ملا تھا۔ وزیر اعظم نے آرٹیکل 370 کو ہٹا کر ریزرویشن کا راستہ صاف کیا۔ ریزرویشن پر غور کرنے کے لیے جسٹس شرما کا کمیشن بنایا گیا تھا، جس نے پہاڑی، بکروال اور گرجر لوگوں کو ریزرویشن دینے کے لیے اپنی سفارشات بھیجی ہیں۔ ان سفارشات کا انتظامی عمل ختم ہوتے ہی گوجر، بکروال اور پہاڑی لوگوں کو ریزرویشن کا فائدہ ملنے والا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی توانائی جموں و کشمیر کے لوگوں کی محبت سے بڑھی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چند لوگ خطے میں امن نہیں چاہتے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اس خطے کو ترقی دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ پیر پنجال کی یہ پہاڑیاں صدیوں سے لوگوں نے محفوظ کی ہیں . اور ان کے آباؤ اجداد نے ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنا خون بہایا ہے۔ آج ملک کے دیگر حصوں کی طرح راجوری اور پونچھ کے نوجوانوں کو بھی روزگار ملنا چاہیے. اس خطے میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا چاہیے. لوگوں کو ریزرویشن کا فائدہ ملنا چاہیے.
اور اس علاقے سے ایم ایل اے اور ایم پی منتخب ہونے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جموں و کشمیر کی ہمہ گیر ترقی چاہتے ہیں۔ جناب امت شاہ نے عوام سے جموں و کشمیر کو تین خاندانوں کی حکمرانی سے آزاد کرانے اور وزیر اعظم مودی کے وژن کی حمایت کرنے پر زور دیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…