ٹویٹر کے شیئرکی قیمت 23 فیصد بڑھ کر 52 فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی
نئی دہلی،05اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے کئی مہینے کی قانونی لڑائی کے بعد ٹوئٹر کے حصول کے سودے پر آگے بڑھنے کا اشارہ دیا ہے۔ مسک نے ٹویٹر کے حصول کے لیے ایک بار پھر 44 ارب ڈالر کی پیشکش کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسک نے سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کو 54.20 ڈالر فی شیئر کی قیمت پر خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ مسک نے ٹویٹر کو ایک خط بھیجا ہے جس میں اس سودے بازی کو مکمل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سودے کو پہلے ہی شیئر ہولڈرز کی منظوری مل چکی ہے۔سودے پرآگے بڑھنے کی اطلاعات کے درمیان کمپنی کا شیئر 23 فیصد کے اضافے کے ساتھ 52 فی ڈالر ہوگیا۔
ایلون مسک کی جانب سے امریکی شیئر بازار ریگولیٹر کو آگاہ کرنے کے بعد ٹوئٹر نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسے مسک کا خط موصول ہوا ہے۔
اس خط میں انہوں نے ٹوئٹر کو 54.20 ڈالر فی شیئر کی قیمت پر خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ تاہم مسک نے خط میں کچھ شرائط بھی بتائی ہیں۔ ان شرائط میں ان کے خلاف عدالت میں کارروائی روکنے کی شرط بھی شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے اپریل میں ٹویٹر کے ساتھ54.20ڈالر فی شیئر کے حساب سے تقریباً 44 ارب ڈالر میں اس معاہدے کو فائنل کیا تھا۔
مسک کی تجویز کے چند دن بعد ہی ٹوئٹر کے ساتھ تعطل شروع ہو گیا۔ مسک نے ٹوئٹر سے فیک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کیں لیکن ٹوئٹر نے دینے سے انکار کردیا جس کے بعد مسک نے معاہدہ کومنسوخ کردیاتھا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…