بھارت درشن

مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج اگرتلہ میں یووا سمواد: انڈیا @ 2047 پروگرام سے خطاب کیا

…….  .. ….

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اگرتلہ، تریپورہ میں منعقدہ ’’یوتھ ڈائیلاگ، انڈیا @ 2047 پروگرام‘‘ میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے وہاں موجود نوجوانوں سے براہ راست بات چیت کی۔ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا . کہ جب قوم کی تعمیر کی بات آتی ہے تو ملک اور دنیا میں سب کی توجہ نوجوانوں کی طرف جاتی ہے. نوجوان کا مطلب رفتار، نوجوان کا مطلب خواب، نوجوان کا مطلب نئی توانائی، نوجوان کا مطلب نئی سوچ، نوجوان کا مطلب نئے اہداف، نوجوان کا مطلب مستقبل، نوجوان کا مطلب امید کی کرن، نوجوان کا مطلب سورج ہے، سورج سب کو روشنی دینے کے لیے جلتا ہے۔ ہمارے نوجوان بھی ملک کی تعمیر کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘‘

’’ اور باقی سب کو متاثر کرتی ہے۔ پگھلنے والے گلیشیئرز کے ساتھ کیا کرنا ہے، اور موسمیاتی تبدیلی کا انحصار ہمارے نوجوانوں پر ہے۔‘‘

جی 20 کے تحت منعقد ہونے والے یوتھ-20 کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے. کھیل اور امور نوجواں کے وزیر نے کہا، ’’صرف ہمارے نوجوان ہی سوامی وویکانند کے 21ویں صدی میں ہندوستان کو وشو گرو بنانے کے خواب کو پورا کر سکتے ہیں۔ ایک نریندر دوسرے نریندر (سوامی وویکانند) کے خوابوں کو پورا کر رہا ہے۔ مودی جی کی قیادت میں ہندوستان وشو گرو بننے کی راہ پر گامزن ہے. اور جی 20 کی صدارت اس کی عکاس ہے۔ جی 20 ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جہاں سے ہندوستان اپنی شاندار تاریخ اور اپنے فن و ثقافت اور ادب کو پیش کرسکتا ہے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ وائی 20 یعنی جی 20 کے تحت یوتھ 20 انگیجمنٹ گروپ بھی.  ملک بھر میں میٹنگوں کا اہتمام کرے گا. اور اس کے ذریعے تمام یونیورسٹیوں، اسکولوں، این وائی کے ایس، این ایس ایس اسکاؤٹس اور گائڈز میں وائی 20 مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گا۔ ستمبر میں دنیا کے تمام رہنما ہمارے نوجوانوں کی بات سنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر میں ہم دنیا کے 20 بہترین لیڈروں کو ایک دستاویز پیش کریں گے کہ ہمارے نوجوان ملک اور دنیا کو کیسے آگے لے کر جائیں گے۔

 

نوجوانوں کو مستقبل کے ہندوستان کا معمار بتاتے ہوئے، جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا،

جناب انوراگ ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ ’’ہمیں ہندوستان کو ہر میدان میں آگے لے جانا ہے۔ 2014 سے، ان 8 سالوں میں مرکزی حکومت نے گزشتہ 70 سالوں کے مقابلے پورے ہندوستان میں مزید آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، میڈیکل کالج، ایمس بنائے ہیں۔ مرکزی حکومت نے تریپورہ کو ایک بڑا ہوائی اڈہ، نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی، ہاکی کے لیے سنتھیٹک میدان بھی دیا۔ ہم تریپورہ کے سبھی آٹھ اضلاع میں انڈور اسٹیڈیم بنائیں گے۔ تمام اسٹیڈیم میں 15 سے 20 کھیل کھیلنے کی سہولت ہو گی۔ ہمیں ہر ضلع، ہر شہر سے جمناسٹ اور کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔‘‘

آزادی کے 100 سال بعد کے ہندوستان کا تصور کرتے ہوئے وزیر موصوف نے مزید کہا، ’’دوستو، ملک نے آزادی کے 75 سال مکمل کر لیے ہیں۔ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں اور اگلے 25 سال کے بعد جب ہندوستان آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا تب ہم صحیح معنوں میں سنہری دور میں داخل ہوں گے۔ہمارا یوگا، موسیقی، سنیما، روحانیت وغیرہ ہمارے سافٹ پاور ہیں اور ہمیں ہندوستان کے سافٹ پاور کو آگے بڑھانا ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ آج دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں کے سی ای او ہندوستانی ہیں۔ ‘‘

ہمارے نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ مستقبل کا ہندوستان کیسا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی ہمارے کسانوں

دہشت گردی پر مودی حکومت کی پالیسیوں کو فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا. کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ہم نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن پالیسی اپناتے ہوئے واضح قدم اٹھائے۔ علیحدگی پسندی کی بھی شکست ہوئی ہے۔ شمال مشرق کی شورش میں 89 فیصد کمی آئی ہے۔ آج بیشتر علاقوں سے افسپا واپس لے لیا گیا ہے۔ ریکارڈ امن معاہدے ہوئے ہیں۔ اسی طرح جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کر دیا گیا. جہاں کسی زمانے میں  دہشت گرد ہمیں ترنگا لہرانے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ آج کشمیر کی ہر گلی میں ترنگا لہرایا جاتا ہے۔ ایک بھارت شریشٹھا بھارت کا خواب اب پورا ہو رہا ہے۔

پروگرام کے آخر میں جناب ٹھاکر نے تمام نوجوانوں کو تبدیلی کے ایجنٹ بننے کی دعوت دی اور کہا کہ. ’’اس بات کو ہمیشہ یاد رکھیں، ’بیلٹ (ووٹ) بلیٹ (گولی) سے زیادہ طاقتور ہے‘۔ آئیے مل کر ملک کو آگے بڑھائیں، زندگی میں ہمیشہ آگے بڑھیں، کبھی مایوس نہ ہوں۔ آئیے ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کریں۔‘‘

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago