قومی

راجوری دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کی موت کا بدلہ لیا جائے گا:وزیر داخلہ امت شاہ

جموں ،13 جنوری (انڈیا نیریٹو)

جموں و کشمیر کے دورے پر آئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ کے اندر سیکورٹی گارڈ کو بڑھانے کا فیصلہ جموں میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران لیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ راجوری دہشت گردوں کے حملے کے متاثرین کی موت کا بدلہ لیا جائے گا۔جموں کے راج بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ سکیورٹی گارڈ کو تین مہینوں کے اندر بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ سیکورٹی ایجنسیاں آپ کی حفاظت کو یقینی بنائیں گی۔

راجوری ضلع میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی کو سونپ دی گئی ہے

موصوف نے کہا کہ راجوری ضلع میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی کو سونپ دی گئی ہے۔ این آئی اے اور جموں پولیس مل کر اس کی تحقیقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس،فوج و دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی میں حملوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

وزیر داخلہ کا جموں و کشمیر کا دورہ راجوری ضلع میں ہوئے حملوں کے بعد ہوا ہے۔ڈھانگری گاؤں میں دہشت گردوں کے حملے میں دو بچوں سمیت سات افراد جاں بحق اور چودہ دیگر زخمی ہوئے تھے۔وزیر داخلہ نے راجوری حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی فون پر بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالا جائے گا

انہوں نے ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کو مضبوط کرنے کا بھی وعدہ کیا۔وزیر داخلہ امت شاہ نے راج بھون میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سیکرٹری اے کے مہتا، شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago