Urdu News

 جی کشن ریڈی نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ، گوہاٹی کی جنرل باڈی میٹنگ کی صدارت کی

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی

…ناب دھرمیندر پردھان اور جناب جی کشن ریڈی نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ. گوہاٹی کی جنرل باڈی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کیشمال مشرقی خطہ (این ای آر) لامحدود مواقع اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین ہے – جناب دھرمیندر پردھان

تعلیم، فروغ ہنرمندی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے.  ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ساتھ، آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ. گوہاٹی کی جنرل باڈی میٹنگ کی صدارت کی۔ منی پور حکومت کے کابینہ وزیر نیمچا کپگن. اور فروغ ہنر مندی و شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے اہلکاروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013MW0.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ. (این ای آر) لامحدود مواقع اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین ہے۔ وزیر موصوف نے اگلے ایک سال میں خطہ کے ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے. ایک تفصیلی روڈ میپ پر زور دیا، جس میں ابھرتے ہوئے شعبوں پر توجہ دی جائے گی اور انھیں کاروباری کے طور پر پروان چڑھایا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ای، این ای آر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے. انٹرپرینیورشپ کی ترقی اور صلاحیت کی تعمیر کے لیے کام کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NUHK.jpg

جناب پردھان نے مزید کہا کہ ہنر مندی کو توقعاتی اور مستقبل رخی بنانا . اور صنعت کاری کو سماجی و اقتصادی تبدیلی کا ذریعہ بنانا شمال مشرقی . خطہ میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرسکتا ہے۔

Recommended