بھارت درشن

امرت کال میں مستقبل کے چیلنجز کو قبول کرنےکی تلقین

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل

تجارت و صنعت، امور صارفین، خوراک. اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا تعاون دیں. اور اسے ایک ایسا ملک بنائیں جہاں خوشحالی ہر شہری تک پہنچے۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ مستقبل کے چیلنجز کو قبول کریں. اور اپنے لیے ’بھاگ‘ یا بڑے اہداف طے کریں اور ان کے حصول کے لیے کام کریں۔ جناب گوئل نئی دہلی کے سری فورٹ آڈیٹوریم میں منعقد ایک ثقافتی فیسٹول بعنوان ’بھارت @ 75: دھولا ویرا سے نریندر مودی تک‘سے خطاب کر رہے تھے۔امرت کال میں مستقبل

ہندوستان کے ارتقاء کی وضاحتی خصوصیت

وزیر موصوف نے کہا کہ اگلے 25 سال، امرت کال، ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ہندوستان کے ارتقاء کی وضاحتی خصوصیت ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک آزاد ملک کے طور پر ہندوستان کے 75 سالوں نے ایک بنیاد بنانے میں مدد کی ہے، جس کے ثمرات سے آنے والے سالوں میں ہم سبھی کو مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں اس بات پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم یہاں کیسے پہنچے، ہم اپنے آپ کو مستقبل میں کہاں دیکھتے ہیں۔

ایک ترقی یافتہ ملک

جناب گوئل نے کہا کہ آج کے پروگرام کا تھیم، ’بھارت @ 75: دھولا ویرا سے نریندر مودی تک.  ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہندوستان کے پاس ہزاروں سال کی ایک بھرپور میراث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان جمہوریت کی ماں ہے. اور یہ ہمارے ملک میں ہزاروں سال پہلے رائج تھی۔ آج ہم سبھی کے پاس جو بیش قیمتی وراثت ہے. وہ ہمیں ورثے میں ملی ہے اور یہ اگلے 25 سالوں تک ہماری مدد کرے گی . جب ہم ہندوستان کی آزادی کے 100 سال منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ہندوستان کے مستقبل کو بدل سکتے ہیں

طلباء کو نئے ہندوستان کا مستقبل بتاتے ہوئے، جناب گوئل نے انہیں نصیحت کی کہ وہ اپنے آپ پر بھروسہ رکھیں، اپنے ملک پر یقین رکھیں، ان سب چیزوں میں یقین رکھیں جو اچھی ہے اور جو کچھ اچھا نہیں ہے اسے بدل دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر ہندوستان کے مستقبل کو بدل سکتے ہیں اور ہم ہندوستان کے مستقبل کی تعمیر مل کر کریں گے۔ نئی تعلیمی پالیسی کی ستائش کرتے ہوئے جناب گوئل نے طلباء پر زور دیا کہ وہ سائنسی مزاج پیدا کریں اور اختراعی اور کاروباری بنیں۔

دور اندیش قیادت میں حکومت

جناب گوئل نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں وزیر اعظم  مودی کی دور اندیش قیادت میں. حکومت نے ملک کے ہر ایک گھر کی تمام بنیادی ضروریات کو پورا کیا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے پکے گھروں کی فراہمی. بجلی، کھانا پکانے کے گیس کنکشن، صحت، صفائی، مالی شمولیت . اور اس طرح کے دیگر اقدامات کو یقینی بنانے کے حکومتی اقدامات کے بارے میں بتایا۔

ہمارے ملک کی کہانی

ثقافتی پروگرام میں نوجوان طلباء نے وادی سندھ کی تہذیب سے لے کر آج تک. کے ہمارے ملک کی کہانی کو موسیقی، رقص، تھیٹر. مارشل آرٹ اور ملٹی میڈیا پروجیکشن کے ذریعے پیش کیا۔امرت کال میں مستقبل

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago