Urdu News

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے شہری ہوا بازی کی وزارت کے زیر اہتمام چنتن شیور کی صدارت کی

شہری ہوا بازی کی وزارت نے آئندہ تہوار کے موسم سے پہلے ہوائی اڈوں کی بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے اقدامات کئے


چنتن شیور کا انعقاد  عہدیداروں کے درمیان باہمی تعاون اور  ایک دوسرے سے مسلسل سیکھنے  کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا

شہری ہوابازی کی وزارت نے آج نئی دہلی میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں ایک چنتن شیور کا اہتمام کیا، جس کی صدارت شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا اور وزیر مملکت برائے شہری ہوابازی ڈاکٹر (جنرل) وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A8CC.jpg

چنتن شیور کا انعقاد وزارت کے اہلکاروں کے درمیان جامع نقطہ نظر، ایک دوسرے سے مسلسل سیکھنے اور باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔

اپنے خطاب میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوتیرادتیہ سندھیا نے کہا، ’’ہمیں ایسے مواقع اور پلیٹ فارموں کی ضرورت ہے جو ہمارے روزمرہ کے کام میں ’پورے حکومتی نقطہ نظر‘ کو فروغ دینے کی ترغیب دیں۔ اس طرح کی ورکشاپ سے، ہم کام کا ایک ایسا ماحول بنانے میں مدد کر سکیں گے جو ایک دوسرے سے مسلسل سیکھنے اور باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دیتا ہو، جو ہماری ذاتی، ادارہ جاتی اور قومی ترقی کے لیے حوصلہ فراہم کرنے  کا کام کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00253UI.jpg

شہری ہوا بازی کی وزیر مملکت، جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے کہا

پروگرام کے دوران، ڈی جی سی اے کے ڈائرکٹر جنرل، جناب ارون کمار نے ’بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی تنظیم‘ پر ایک پریزنٹیشن دی، اس کے بعد کرم یوگی پر ایک پریزنٹیشن اور سی بی سی کے رکن جناب پروین سنگھ پرسدیشی کی طرف سے ’ٹیم بلڈنگ اور لیڈرشپ بلڈنگ‘ پر ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سی بی سی اور ایک آرٹ پر مبنی سیکھنے کا طریقہ کار جو ٹریننگ سائیڈ ویز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

اس پروگرام میں شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو بنسل ، اے ای آر اے کے چیئرمین جناب بی ایس بھولر، اے اے آئی کے چیئرمین جناب سنجیو کمار، اے آئی اے ایچ ایل کے چیئرمین اور ایم ڈی جناب وکرم دیو دت، آئی جی آر یو اے کے ڈائرکٹر جناب کرشنیندو گپتا، اور شہری ہوا بازی کی وزارت، اے اے آئی، بی سی اے ایس، ڈی جی سی اے، اور اے ای آر اے کے دیگر جوائنٹ سکریٹریز اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

Recommended