شہری ہوابازی کی وزارت نے آج نئی دہلی میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں ایک چنتن شیور کا اہتمام کیا، جس کی صدارت شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا اور وزیر مملکت برائے شہری ہوابازی ڈاکٹر (جنرل) وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے کی۔
چنتن شیور کا انعقاد وزارت کے اہلکاروں کے درمیان جامع نقطہ نظر، ایک دوسرے سے مسلسل سیکھنے اور باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔
اپنے خطاب میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوتیرادتیہ سندھیا نے کہا، ’’ہمیں ایسے مواقع اور پلیٹ فارموں کی ضرورت ہے جو ہمارے روزمرہ کے کام میں ’پورے حکومتی نقطہ نظر‘ کو فروغ دینے کی ترغیب دیں۔ اس طرح کی ورکشاپ سے، ہم کام کا ایک ایسا ماحول بنانے میں مدد کر سکیں گے جو ایک دوسرے سے مسلسل سیکھنے اور باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دیتا ہو، جو ہماری ذاتی، ادارہ جاتی اور قومی ترقی کے لیے حوصلہ فراہم کرنے کا کام کرے گا۔
پروگرام کے دوران، ڈی جی سی اے کے ڈائرکٹر جنرل، جناب ارون کمار نے ’بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی تنظیم‘ پر ایک پریزنٹیشن دی، اس کے بعد کرم یوگی پر ایک پریزنٹیشن اور سی بی سی کے رکن جناب پروین سنگھ پرسدیشی کی طرف سے ’ٹیم بلڈنگ اور لیڈرشپ بلڈنگ‘ پر ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سی بی سی اور ایک آرٹ پر مبنی سیکھنے کا طریقہ کار جو ٹریننگ سائیڈ ویز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
اس پروگرام میں شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو بنسل ، اے ای آر اے کے چیئرمین جناب بی ایس بھولر، اے اے آئی کے چیئرمین جناب سنجیو کمار، اے آئی اے ایچ ایل کے چیئرمین اور ایم ڈی جناب وکرم دیو دت، آئی جی آر یو اے کے ڈائرکٹر جناب کرشنیندو گپتا، اور شہری ہوا بازی کی وزارت، اے اے آئی، بی سی اے ایس، ڈی جی سی اے، اور اے ای آر اے کے دیگر جوائنٹ سکریٹریز اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…