جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کولہاپور-بنگلور کے درمیان روزانہ کی براہ راست پرواز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
اس ہوائی راستے پر انڈیگو کی پرواز یں ہفتے میں ساتوں دن چلیں گی
ان شہروں کے درمیان بہتر فضائی رابطہ سے خطے میں سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی
شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج کولہاپور سے بنگلورو کے لیے براہ راست پرواز کا افتتاح کیا ہے۔
یہ پرواز 13 جنوری سے درج ذیل شیڈول کے مطابق چلائی جائے گی۔
پرواز نمبر
|
کہاں سے
|
کہاں تک
|
روانگی
|
آمد
|
فریکوئنسی
|
ہوائی جہاز
|
6E – 7427
|
بنگلورو
|
کولہاپور
|
14:50
|
16:45
|
روزانہ
|
اے ٹی آر
|
6E – 7436
|
کولہاپور
|
بنگلورو
|
17:05
|
18:50
|
روزانہ
|
ا
پنے افتتاحی خطاب میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ کولہاپور کی ترقی اور پیشرفت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک نئے ہوائی اڈے کے ٹرمینل کی تعمیر، رن وے کی توسیع اور اے ٹی سی ٹاور کے قیام کے لیے 245 کروڑ کی سرمایہ کاری کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن اور مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہندوستان کے ہر کونے کو جوڑنے کے لیے، اس ہوائی راستے کے افتتاح کے ساتھ کولہاپور حیدرآباد، تروپتی، ممبئی، احمد آباد، اور آج ہندوستان کے سلیکون کیپٹل بنگلورو سے جوڑ دیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے مزید زور دے کر کہا کہ اس رابطے کے آغاز سے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں شہروں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے کولہاپور کے لوگوں کو اس ہوائی رابطہ کے آغاز کے لیے مبارکباد دی،اس سے علاقے میں کاروبار، تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
افتتاح کے موقع پر رکن پارلیمنٹ پروفیسر سنجے سداشیوراؤ منڈلک اور کولہاپور ساؤتھ کے ایم ایل اے جناب شری ریتوراج سنجے پاٹل سمیت شہری ہوا بازی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب ایس کے مشرا، انڈیگو کے پرنسپل صلاح کار جناب آر کے سنگھ، وزارت شہری ہوا بازی ، اے اے آئی، انڈیگو اور کولہاپور کی مقامی انتظامیہ کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔