بھارت درشن

پیشہ ورانہ طور پر منظم  برقی عوامی نقل و حمل کا نظام قائم کرنے پر زور

برقی عوامی نقل و حمل کا نظام

سڑکوں پر نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ برقی عوامی نقل و حمل کا نظام خاصہ مقبول ہو گا۔ ماحول دوست اور صحت مند نقل و حمل کے لئے پائیدار اور اختراعی سرمایہ کاری پر بین الاقوامی کانفرنس ’اِنسائٹ 2022‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمل آوری کے لئے کوئی صحیح ماڈل موجود ہو تو سرمایہ کاری کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لئے کوششیں کی جائیں۔

سسٹم کی جگہ کارڈ یا کیو آر کوڈ

لندن کے نقل و حمل کے ماڈل کی تعریف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ لوگ کم اخراجاتی شرح پر زیادہ آرام چاہتے ہیں۔ انہوں نے بسوں میں فزیکل ٹکٹ سسٹم کی جگہ کارڈ یا کیو آر کوڈ پر والے انٹری ایگزٹ سسٹم کے استعمال کی تجویز پیش کی تاکہ بس کارپوریشنوں کو ہونے والے نقصانات کو روکا جا سکے اور آسان سفر کو فروغ دیا جا سکے۔

عوامی نقل و حمل

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الیکٹرک بسوں کے آنے سے آلودگی میں کمی آئے گی اور ہم ڈیزل اور خام تیل کی درآمد کو بھی کم کر پائیں گے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ ہم 15 لاکھ کروڑ کی آٹوموبائل انڈسٹری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لئے کہ یہ وہ صنعت ہے جس میں روزگار کے زیادہ امکانات ہیں۔ ملک میں 4 کروڑ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ مزید یہ کہ اس صنعت نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو زیادہ سے زیادہ ریونیو دیا ہے۔

ماحول دوست ہائیڈروجن نقل و حرکت

وزیر موصوف نے سی ای ایس ایل کو 5450 ای-بسوں کے ٹینڈر کے لئے مبارکباد دی.  جو دنیا میں سب سے بڑی کھیپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 50000 ای-بسوں کے بجائے 5 لاکھ بسوں کا نشانہ مقرر کیا جانا چاہیے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ ماحول دوست ہائیڈروجن نقل و حرکت کا مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لئے نقل و حمل کے شعبے میں متبادل ایندھن. نئی ٹیکنالوجیز اور اختراعی ایجادات لازمی طور پر سامنے لائی جائیں۔

دہلی کو جام سےنجات دلانے پر 52 ہزار کروڑ خرچ ہوں گے: نتن گڈکری

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago