Categories: Uncategorized

اپنے دورۂ ازبیکستان کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان

دورۂ ازبیکستان

میں ازبیکستان کے صدر عزت مآب جناب شوکت میرضیایف کی دعوت پر شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سربراہان کی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کے لیے سمرقند کا دورہ کروں گا۔ دورۂ ازبیکستان سے قبل

ایس سی او سربراہ ملاقات کے دوران،  میں حالات حاضرہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، ایس سی او کی توسیع اور تنظیم کے اندر کثیر جہتی اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، جیسے موضوعات پر تبادلہ خیالات کے لیے پرجوش ہوں۔ ازبیکستان کی سربراہی میں تجارت، معیشت، ثقافت اور سیاحت جیسے شعبوں میں امدادِ باہمی کے لیے متعدد فیصلے لیے جانے کا قوی امکان ہے۔

میں سمرقند میں صدر میرضیایف سے ملاقات کے لیے بھی پرجوش ہوں۔ 2018 میں ان کے دورۂ بھارت کی خوشگوار یادیں میرے ذہن میں ابھی بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے 2019 میں منعقدہ وائبرینٹ گجرات سربراہ ملاقات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کرکے اس تقریب کو رونق بخشی تھی۔ اس کے علاوہ، میں اس سربراہ ملاقات میں شرکت کر رہے چند دیگر قائدین کے ساتھ بھی باہمی میٹنگوں کا اہتمام کروں گا۔ دورۂ ازبیکستان سے قبل

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago