بھارت درشن

جناب نتن گڈکری نے آج لکھنؤ میں

اتر پردیش کی ترقی کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے، سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لکھنؤ میں 3,300 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری والے دو قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ  جناب یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ جناب راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر مملکت جناب جنرل وی کے سنگھ، نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک، مرکزی وزیر مملکت جناب کوشل کشور، ریاستی وزراء  جناب جتن پرساد، جناب اسیم ارون، رکن پارلیمان  جناب سبرت پاٹھک، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اشوک باجپائی اور دیگر ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی  اور عہدیداران  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جناب نتن گڈکری نے آج لکھنؤ میں، 3,300 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری  والے  دو قومی شاہراہوں  کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

لکھنؤ، اتر پردیش کا دارالحکومت اور ملک کے اہم شہروں میں سے ایک شہر ہے۔ لکھنؤ میں آج 3,300 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دو قومی شاہراہوں کے  پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاح  شدہ  پروجیکٹ میں قومی شاہراہ  24  پر  لکھنو-  سیتا پور سیکشن کامدیاو- آئی آئی ایم  شامل ہے ۔ کراسنگ پر نو تعمیر شدہ 4 لین ایلیویٹڈ کوریڈور وقت سے 6 ماہ پہلے مکمل ہو گیا ہے۔ یہ لکھنؤ سے سیتا پور تک بہتر رابطہ فراہم کرے گا، بھٹولی تیراہا اور جانکی پورم ایکسٹینشن پر بھاری ٹریفک جام سے بچائے گا اور 30 منٹ سے زیادہ وقت اور ایندھن کی بچت کرے گا۔  اور  یہ یاتریوں کو چندریکا دیوی اور نیمی شرنیا کے درشن  کے  لئے سہولت فراہم کرے گا۔

علی گڑھ-کانپور سیکشن کے نوی گنج سے  مترا سین  پور تک 4 لین والی سڑک کی تعمیر سے نوی گنج، قنوج، متراسین پور اور آگے دہلی کے درمیان ٹریفک کی سہولت ہوگی۔ اترپردیش کے پرفیوم ہب قنوج اور آس پاس کے علاقوں میں اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ چھبراماؤ، گورسہائی گنج، جلال آباد، منی ماؤ جیسے علاقوں میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ قنوج کے کسانوں کو چھبراماؤ، نوی گنج منڈی تک نقل و حمل میں آسانی ہوگی اور دہلی تک براہ راست رسائی آسان ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago