فکر و نظر

مخصوص ترنم کا شاعر:فناؔ نظامی کانپوری

اعجاز زیڈ ایچ

آج 18؍جولائی 1988مقبول ترین شاعروں میں سے ایک، اپنے مخصوص ترنم کے لیے معروف شاعرفناؔ نظامی کانپوری کا یومِ وفات ہے۔

نام مرزا نثار علی بیگ اور تخلص فناؔ تھا۔ ۱۹۲۲ میں کان پور میں پیدا ہوئے اور یہیں تعلیم حاصل کی۔شعر گوئی سے شغف کان پور میں پیدا ہوا۔ بہت سادگی پسند اور دیندار آدمی تھے۔ جوانی ہی سے باریش تھے۔ انگریزی لباس کبھی زیب تن نہ کیا۔ شیروانی اور پاجامہ ان کا مخصوص لباس تھا۔ ان کا کوئی شعری مجموعہ نہیں چھپا۔ وہ ۱۸؍جولائی ۱۹۸۸ کو کان پور میں انتقال کرگئے۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:135

معروف شاعر فناؔ نظامی کانپوری کے یومِ وفات پر منتخب اشعار بطورِ خراجِ عقیدت۔۔۔

کوئی پابندِ محبت ہی بتا سکتا ہے

ایک دیوانے کا زنجیر سے رشتہ کیا ہے

کچھ درد کی شدت ہے کچھ پاسِ محبت ہے

ہم آہ تو کرتے ہیں فریاد نہیں کرتے

ترے وعدوں پہ کہاں تک مرا دل فریب کھائے

کوئی ایسا کر بہانہ مری آس ٹوٹ جائے

ساحل کے تماشائی ہر ڈوبنے والے پر

افسوس تو کرتے ہیں امداد نہیں کرتے

دنیائے تصور ہم آباد نہیں کرتے

یاد آتے ہو تم خود ہی ہم یاد نہیں کرتے

ترتیب دے رہا تھا میں فہرستِ دشمنان

یاروں نے اتنی بات پہ خنجر اٹھا لیا

اک تجھ کو دیکھنے کے لیے بزم میں مجھے

اوروں کی سمت مصلحتاً دیکھنا پڑا

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago