Urdu News

پیوش گوئل نے کنیڈا کے کاروباریوں کو ہندوستانی معیشت کی ترقی کے سفر کا حصہ بننے کے لئے مدعو کیا

پیوش گوئل نے کنیڈا کے کاروباریوں کو ہندوستانی معیشت کی ترقی کے سفر کا حصہ بننے کے لئے مدعو کیا

اشیاء اور   خدمات میں نہ صرف  اعلیٰ معیارات پر توجہ مرکوز کی گئی، بلکہ اشیاء اور خدمات کی ڈیلیوری کے اعلیٰ معیار پر کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے

کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر نے کنیڈا کے کاروباریوں کو مدعو کیا کہ وہ ہندوستانی معیشت کی ترقی کے سفر میں شامل ہوں، جس کا مقصد معاشرے کے کمزور سے کمزور طبقے کے مردو عورت کے لئے خوشحالی لانا ہے۔ کل کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہندوستانی اور کنیڈین سی ای او راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے دورانن جناب   پیوش گوئل نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نہ صرف اشیاء اور کدمات کے اعلیٰ معیارات   پر توجہ مرکوز کرتا ہے، بلکہ اشیاء اوور خدمات  کی اعلیٰ معیار کی ڈیلیوری پربھی پوری  توجہ دی جاتی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اعلیٰ معیارات پر توجہ مرکوز کئے جانے کی وجہ سے کنیڈا کے کاروباری افراد اور ان کی سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار سمجھا جاتا ہے۔

عزت مآب میری این جی کنیڈا کی وزیر برائے بین الاقوامی تجارت، برآمدات کے فروغ

 نے کہا کہ کنیڈا میں ترقی کا سبب خاطر خواہ سرمایہ، اختراع، نئی ٹیکنالوجیز اور بڑی مارکٹوں میں تحقیق و ترقی ہے. جس کے نتیجے میں اشیاء کی قیمتیں مناسب ہوں گی۔

جناب گوئل نے عزت مآب میری این جی کنیڈا کی وزیر برائے بین الاقوامی تجارت، برآمدات کے فروغ، چھوٹے کاروبار اور اقتصادی ترقی کی قائدانہ صلاحیتوں اور  ہندوستان اور کنیڈا کے تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کی ان کی کاوشوں کے لئے تعریف کی۔ وزیر موصوف نے تجارتی معادہ ای پی ٹی ای سے متعلق مذاکرات کی پیش رفت پر خوشی ظاہر کی ، جو ہندوستان-کنیڈا جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) کی جانب ایک قدم ہے۔ جناب گوئل نے دونوں ملکوں کی مذاکراتی ٹیموں کی جانب سے کئے جا رہے کام کو سراہا اور مستقبل میں معاہدے کے بہترین نتائج پر دونوں  ٹیمیں جس طرح توجہ مرکوز کر رہی  ہیں، اس کی تعریف کی  ۔

 محترمہ این جی کی قیادت اور ہندوستان اور کنیڈا کے تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے میں ان کی کاوشوں کے لئے تعریف کی

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان اور کنیڈا کی ساجھیداری کے زبردست امکانات موجود ہیں، کیونکہ دونوں تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتیں ہیں   اور آنے والے وقت میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ جناب گوئل نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی بابصیرت قیادت میں ہندوستان کے میکرو اکنومک فنڈامنٹلس  اپنی انتہاپر ہیں اور ہندوستان تیل پر منحصر معیشت نہیں ہے  اور دنیا بھر میں ابھرتے چیلنجوں کے باوجود  یہ ترقی  کا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں گزشتہ   9 برس سے قابو میں  ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے بھاری   زرمبادلہ ذخائر  کا ذکر کیا  اور ہندوستان کی  برآمدات میں زبردست  اضافے کا بھی ذکر کیا، جو گزشتہ دو برس پہلے 500 ارب ڈالر سے بڑھ کرمالی سال   23-2022 میں 770 ارب امریکی ڈالر ہو گئی۔

جناب  پیوش گوئل  نے کنیڈا کے کاروباریوں کو ہندوستانی معیشت کی ترقی کے سفر کا حصہ بننے کے لئے مدعو کیا

جناب گوئل نے کہا کہ دونوں معیشتیں ایک دوسرے کی خیر خواہ  ہیں اور  ان میں کوئی رسہ کشی نہیں ہے۔ انہوں نے  کہ    بعض شعبوں میں مقابلہ آرائی  ضرور ہے، لیکن دونوں   کے درمیان  مفادات  کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنیڈا  قدرتی وسائل پر توجہ مرکوز کر تا ہے، کیونکہ اس  کے پاس وسیع ذخائر موجود ہیں ۔ جہاں  تک مال کی تیاری کے شعبے کا تعلق ہے، کنیڈا خدمات کے سیکٹر میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ    ہر ملک کا کوئی نہ کوئی خاص مضبوط شعبہ  ہوتا ہے اور ہندوستان مینجمنٹ تکنیکی صلاحیتوں اور   ہنرمندی کا منبع ہے۔ جناب گوئل نے ہندوستان کی  آبادی میں  نوجوانوں کے نمایاں تناسب  کی اہمیت پر زور دیا  اور دنیا میں ہر جگہ ہندوستان کے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور   علم ریاضی    (ایس ٹی ای ایم) کے  فارغین کی قابل ذکر تعداد کی جانب اشارہ کیا۔

کنیڈا کے کاروباری ہندوستانی معیشت کے محفوظ اور سازگار ماحول میں پھل پھول سکتے ہیں: جناب پیوش گوئل

جناب گوئل نے کہا کہ یہ   صدی ہندوستان کے لئے بہت اہم ہے، کیونکہ اگلے 30 سے 40 سال تک یہاں دنیا کی سب سے نوجوان آبادی ہوگی  اور     کام کرنے کی عمر والے  افراد بھاری تعداد میں  ہیں۔       جناب گوئل نے یہ بھی کہا کہ    ایک دوسرے کے ملک میں کیمپس قائم کئے جانے پر بھی بات چیت ہوئی تاکہ   دونوں ملکوں کے نوجوان معیشت کی ترقی میں حصہ لے سکیں۔

Recommended