الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل 12 مئی 2023 کو آئی آئی ٹی دہلی میں تیسرے سیمیکون انڈیا فوسچرڈیزائن روڈ شو کا آغاز کریں گے۔
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت(ایم ای آئی ٹی وائی) کی طرف سے ملک بھر میں روڈ شوز کا ایک سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے. جس کا مقصد اگلی نسل کے سیمی کنڈکٹر ڈیزائنرز کی حوصلہ افزائی کرنا. صنعتی برادری کی فعال شرکت کے ساتھ دانشورانہ اثاثے.( آئی پی) کی مشترکہ ملکیت اور مشترکہ طور پر آٹوموبائل، نقل وحرکت، کمیونیکیشن . اور کمپیوٹنگ کے لیے سیمی کنڈکٹر چپس تیار کرنا ہے۔ اس سے پہلے، 18 اکتوبر 2022 کو کرناوتی یونیورسٹی، گاندھی نگر میں پہلے روڈ شو اور 24 فروری 2023 کو آئی آئی سی بنگلور میں دوسرے روڈ شو کا انعقاد کیا گیا تھا۔
سیمیکون انڈیا فیوچرڈیزائن بھارت میں سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو متحرک کرنے کا باعث بنے گا
جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا ہے کہ اگلی نسل سے تعلق رکھنے والے. آلات ڈیوائسز اور الیکٹرانکس مصنوعات کو سیمی کون انڈیا فیوچر ڈیزائن پروگرام جیسی اسکیموں کے ذریعے ہندوستان میں تعمیر. ڈیزائن اور مشترکہ طور پر ڈیزائن کیا جائے گا۔ دسمبر 2021 میں، مرکز نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے. کے لیے 76,000 کروڑ روپے کے ترغیبی اخراجات کے ساتھ انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کا آغاز کیا تھا۔
وزیر موصوف نے کہا ‘‘ہم سیمیکون انڈیا پروگرام کو ہر طالب علم، ہر کالج تک لے جانے کا . ارادہ رکھتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ نوجوان ہندوستانیوں کو سیمیکان انڈیا کے سفر کے متعلق پرجوش بنانے. اور اس میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں،’’ انہوں نے بڑے بڑے صنعت کاروں. عالمی اور ہندوستانی، دونوں پر زور دیا کہ وہ نوجوان طلباء. اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے لیےسیمیکون انڈیا کے مستقبل کے ڈیزائن کے. مواقع کو حاصل کرنے کے مقصد سے راستہ ہموار کرنے کےعمل میں شامل ہوں۔