Urdu News

جناب سربانند سونووال ڈبرو گڑھ میں بین الاقوامی اولمپک ڈے کی تقریبات میں شامل ہوئے

جناب سربانند سونووال ڈبرو گڑھ میں بین الاقوامی اولمپک ڈے کی تقریبات میں شامل ہوئے

جناب سربانند سونووال ڈبرو گڑھ میں بین الاقوامی اولمپک  ڈے کی تقریبات میں شامل ہوئےجناب سونووال اولمپک ڈے کی تقریبات کےحصے کے طور پر آسام اولمپک ایسوسی ایشن (اے او اے)کے ذریعہ منعقدہ اجتماعی جاگنگ میں ہزاروں افراد کے ساتھ شامل ہوئے

بندرگاہوں، جہاز رانی و آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال آج ڈبرو گڑھ میں بین الاقوامی اولمپک ڈے کی تقریبات میں شامل ہوئے۔ آسام اولمپک ایسوسی ایشن (اے او اے)کے صدر جناب سربانند سونووال نے آسام کی سرکردہ  کھیلوں کی تنظیم کے اہم اجلاسوں کی صدارت کی۔ ان اجلاس کے دوران آسام میں کھیلوں کو مزید فروغ دینے اور کھلاڑیوں کو ریاست سے لے کر اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کے اقدامات اور ذرائع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے مرکزی وزیر مملکت رامیشور تیلی، ڈبرو گڑھ کے ایم ایل اے، پرشانت پھوکن کے علاوہ ڈبرو گڑھ انتظامیہ، برہم پترا کریکر اینڈ پولیمر لمیٹڈ (بی سی پی ایل) اور اے او اے کے عہدیداروں کی موجودگی میں ڈبرو گڑھ میں جالان نگر اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ کے بویراگیموتھ میں عمودی توسیع کے ذریعہ ۔ بی سی پی ایل) اور اے او اے۔ ترقیاتی کام کو  بی سی پی ایل کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر )فنڈ کے ذریعہ انجام دیا جا رہا ہے۔

وزیر موصوف نے ڈبرو گڑھ میں جالان نگر اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد بھی رکھا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NTZ9.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہا کہ کھیل ہماری شناخت، ہماری ثقافت، ہماری زندگی کا ایک ناگزیر حصہ ہے۔ جیسا کہ ہمارے متحرک وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ایک بار کہا تھا کہ کھیلوں کو ہماری سماجی زندگی کا ایک لازمی حصہ بننا چاہیے، جہاں مسابقت محض ایک ضمنی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا “آج جب ہم یہاں اولمپک ڈے کی تقریبات میں شامل ہوئے، ہمیں ان اقدار کو یاد رکھنا چاہیے جو کھیلوں کو ایسے شاندار  طریقے سے منظم و  منضبط بناتی ہیں۔”  انہوں نے کہا “ہماری تقریبات کو اتحاد، استقامت اور عمدگی کی اقدار کو متاثر کرنا چاہیے کیونکہ کھیل اس دنیا کو ایک بہتر اور خوشگوار مقام بنانے کی طاقت رکھتے ہیں۔

کوئی بھی کھیل نہ صرف آپ کو جسمانی تندرستی فراہم کرے گا بلکہ ذہنی صحت کو بھی تقویت بخشے گا۔ ” وزیر  موصوف نے مزید کہا کہ آسام کی ایک اولمپک تنظیم کے طور پر، یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ریاست میں کھیلوں کی مزید ترقی کے لیے ثابت قدم رہیں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی  کے وژن کے مطابق صحت ہندوستان کی تعمیر کی سمت میں آگے بڑھیں ۔

Recommended