Categories: بھارت درشن

اسمرتی ایرانی ‘لڑکیاں جہاں خوشیاں وہاں ‘ پروگرام میں پسماندہ لڑکیوں سے مخاطب

نئی دہلی، 24 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزارت قومی بچیوں کے دن کے موقع پر کئی پروگرام منعقد کرنے جا رہی ہے۔ کورونا انفیکشن کے پیش نظر تمام پروگرام آن لائن کرائے جائیں گے۔ پروگرام کنیا مہوتسو – لڑکیاں جہاں خوشیاں ہے وہاں، میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی ملک بھر کی کچھ پسماندہ لڑکیوں سے بات چیت کریں گی۔ پروگرام براہ راست نشر کیا جائے گا۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے مطابق کئی وزارتیں بھی اس دن کو دن بھر منائیں گی۔ جس کے تحت ٹیکسٹائل، کامرس اور صنعت، امور صارفین اور خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر پیوش گوئل مختلف شعبوں میں نمایاں اختراعات کرنے والی کچھ نوجوان خواتین کے ساتھ ایک ورچوئل بات چیت کا سیشن کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ ایک ورچوئل پلیٹ فارم پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والی نوجوان خواتین و کاروباری شخصیات سے بھی بات چیت کریں گے۔

اس کے علاوہ، قومی کمیشن برائے خواتین ایک ورچوئل مباحثے کا اہتمام کر رہا ہے جس کے ذریعے ان کے مقررین لڑکیوں کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اس کے علاوہ NCPCR'لڑکیوں کے قانون سازی کے حقوق' پر ایک ویبینار کا اہتمام کرے گا۔ جس میں اڑیسہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کلپیش ستیندر جھاویری ویبینار کے کلیدی مقرر ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل گرل چائلڈ ڈے کا آغاز پہلی بار 2008 میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے کیا تھا۔ لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے مقصد سے ملک میں ہر سال 24 جنوری کو نیشنل گرل چائلڈ ڈے منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد بچیوں کو ان کے حقوق سے روشناس کرانا، بچیوں کی تعلیم کی اہمیت اور ان کی صحت اور غذائیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور معاشرے میں لڑکیوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

اس سمت میں، مرکزی حکومت نے کئی مہمات اور پروگرام شروع کیے ہیں جن میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، سوکنیا سمردھی یوجنا، سی بی ایس ای اڑان یوجنا، لڑکیوں کے لیے مفت یا سبسڈی والی تعلیم، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago