بھارت درشن

کاروبار کے چند آئیڈیاز، جو صرف 10 ہزارروپےمیں شروع کریں

_ترتیب_ _کار_ ~سلیمان~ ~شاہین~
کیا آپ نے کبھی اپنا کاروبار شروع کرنے کے بارے میں سوچا ہے؟ ہر وہ شخص جو اپنی ملازمت سے تنگ ہو، ایسا سوچتا ہے اور بار بار سوچتا ہے، لیکن نجانے کیا سوچ کر خود کو روک لیتا ہے۔ شاید پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے۔ اگر ایسا ہے تو ہمارے پاس آپ کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ آپ 10 ہزار روپے سے کم میں بھی اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں اور ایک نہیں، ایسے کئی کاروبار ہیں جو اس رقم میں شروع کیے جاسکتے ہیں۔
ہو سکتا ہے آپ یہ سمجھ رہے ہوں کہ یہ کوئی دیوانے کی بڑ ہے، لیکن ہم آپ کو ابھی اور اسی وقت بتائیں گے، ایسے مختلف آئیڈیاز، جن کی مدد سے صرف 10 ہزار روپے میں کاروبار شروع کیا جاسکتا ہے۔ بس آپ کو ضرورت ہوگی، صرف اچھی تشہیر کی، چاہے وہ حقیقی میدان میں ہو یا انٹرنیٹ کی دنیا میں۔
مشاورت
اگر آپ کسی مخصوص شعبے میں معلومات یا تجربہ رکھتے ہیں، جیسا کہ قانونی مشورہ یا پھر کاروبار کو ماحول دوست بنانے کے طریقے، تو آپ اپنی کنسلٹنگ ایجنسی شروع کرسکتے ہیں۔ اس میں بنیادی خرچہ صرف اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ اور نیٹ ورکنگ کا ہوگا۔ اس لیے ویب سائٹ اور بزنس کارڈز پر پیسہ لگائیے اور شروع ہوجائیے۔
#۔ ٹیوٹر
ایسے طلبہ کی تعداد کم نہیں ہے جنہیں مختلف موضوعات پر مدد کی ضرورت ہوتی ہے، چاہے وہ بنیادی کلاسوں میں ہو یا کالج میں۔ اگر آپ کے پاس تعلیم ہے تو آپ ٹیوٹر بن سکتے ہیں اور یہ آپ کے لیے ایک اچھا کاروباری آغاز ہوسکتا ہے۔ چاہے آپ اپنے گھر پر پڑھائیں یا طلبہ کے گھر جاکر دونوں صورتوں میں آپ کی سرمایہ کاری بہت محدود ہوگی، بلکہ نہ ہونے کے برابر۔
وی لاگنگ
آپ کے پاس لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون ہے، جس میں کیمرا موجود ہے تو آپ مختلف موضوعات پر وڈیوز بناکر انہیں یوٹیوب پر اپلوڈ کرسکتے ہیں۔ آپ مختلف موضوعات یا ایک مخصوص موضوع پر اظہار خیال کرکے اشتہارات سے کافی پیسے کماسکتے ہیں۔
#۔ موبائل آٹو ریپیئر
اگر آپ کے پاس گاڑیوں کی معلومات اور آلات ہیں تو آپ اپنی آٹو ریپیئر شاپ کیوں نہیں کھول لیتے؟ بلاشبہ دکان کھولنا ایک مشکل اور محنت طلب کام ہے لیکن موبائل آٹو ریپیئر شاپ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ رش کے اوقات میں مرکزی شاہراہوں پر آپ کو کئی جگہ خراب گاڑیاں ملیں گی۔ آپ ان گاڑیوں کے مالکان کے لیے رحمت کا فرشتہ بھی بن سکتے ہیں اور ایک زبردست کاروبار بھی چلا سکتے ہیں۔
#۔ ادھر ادھر کے کام
اگر آپ چھوٹی موٹی گھریلو مرمت کرسکتے ہیں، جیسا کہ بجلی کا ٹوٹا ہوا پینل جوڑ سکتے ہیں یا باورچی خانے میں سنک کے نیچے لگا پائپ جوڑ سکتے ہیں تو یہ آپ کے لیے ایک اچھا کاروبار بن سکتا ہے۔ اس کے آغاز میں بہت زیادہ پیسہ بھی نہيں لگتا اور آجکل اس کی طلب بھی بہت زیادہ ہے۔
گھریلو کھانے
آپ بہت اچھی بریانی بنالیتی ہیں، یا پھر کیک میں آپ کا کوئی ثانی نہیں یا پھر آپ کے کبابوں کا پورا خاندان دیوانہ ہے تو اس صلاحیت کا بہترین استعمال کریں۔ باورچی خانہ تو آپ کے پاس پہلے سے ہی ہے، بنیادی سامان بھی میسر ہے، بس آپ کو پکانے کے مزید سامان، پیکیجنگ اور بنیادی مارکیٹنگ کی ضرورت ہوگی اور کاروبار شروع!
# راشن فراہمی
راشن کی دکانیں گھروں پر فراہمی کا بندوبست تو رکھتی ہیں، لیکن بہت کم۔ آپ اپنی گاڑی، موٹر سائیکل یا سائیکل پر بھی یہ کام کرسکتے ہیں۔ صارفین سے سامان پہنچوانے کی قیمت لیں اور گھریلو ضرورت کا سامان ان کے دروازے پر پہنچائیں۔ ایک مرتبہ آپ کے پاس گاہکوں کی معقول تعداد ہوجائے تو علاقے کی ہر دکان یہی چاہے گی کہ آپ اس سے سامان لیں۔
# بلاگنگ
اگر آپ کسی موضوع پر مہارت رکھتے ہیں تو اس معلومات کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے بلاگنگ اپنائیں۔ آپ اشتہارات کی جگہ فروخت کرکے پیسہ کماسکتے ہیں، یا پھر سبسکرپشن سروس بھی شروع کرسکتے ہیں۔ یہ وڈیو بلاگنگ جیسا ہی کام ہے، بس اس میں تصویر کے بجائے تحریر کا میڈیم استعمال کیا جاتا ہے۔
کونٹینٹ پروڈیوسر
اگر آپ بلاگنگ کے لیے اپنا سیٹ اَپ نہیں کرسکتے، اتنی تکنیکی اہلیت نہیں رکھتے تو آپ دوسرے کے بلاگز کے لیے مواد لکھ سکتے ہیں۔ ایک باصلاحیت لکھاری کو مختلف ادارے اور ویب سائٹیں اچھی خاصی رقم دے سکتی ہیں۔ بڑے اخبارات اور ویب سائٹوں سے رابطہ کریں۔ انہیں کسی موضوع پر اپنی گرفت کے بارے میں بتائیں اور لکھنا شروع کردیں۔ یہ آپ کے لیے بہترین آمدین کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
#۔ پروگرامنگ
پروگرام یا کوڈ کرنا سیکھیں، جیسا کہ روبی جیسی پروگرامنگ لینگویج جس سے آپ کافی کماسکتے ہیں۔ اس کے ذریعے آپ ڈیولپر کا بونس شروع کر سکتے ہیں۔
#۔ موبائل ریپیئر
اگر آپ کو کسی بھی چیز مرمت کا ہنر حاصل ہے لیکن آپ دکان کھولنے کا پیسہ نہیں رکھتے تو کلائنٹ کے پاس خود جائیں۔ یہ موبائل ریپیئر شاپ کسی کمپیوٹر کو ٹھیک کرنے کے لیے بھی ہوسکتی ہے یا فرنیچر کی مرمت کے لیے بھی، اس میں آپ کو صرف مارکیٹنگ اور تجربے کی ضرورت ہوگی۔
آن لائن فروخت
اگر آپ کم قیمت میں اچھی چیز خریدنے کا ہنر رکھتے ہیں جو ہمارے یہاں بڑی مہارت سمجھی جاتی ہے تو آپ اس سامان کوOLX او ایل ایکس یا ایسی ہی دیگر ویب سائٹوں پر فروخت کرکے اضافی پیسہ کماسکتے ہیں۔ ایسی چیزیں جن کی آن لائن خریداری کا رحجان زیادہ ہے۔ عام مارکیٹ سے لیں اور مناسب منافع کے ساتھ آن لائن فروخت کریں۔ بغیر کسی دکان کے اور کسی خاص بڑی سرمایہ کاری کے۔
# لوگو ڈیزائن
اگر آپ تخلیقی صلاحیت رکھتے ہیں تو لوگو ڈیزائن کرنا ایک بہترین آغاز ہوسکتا ہے۔ انوکھے لوگو کی تیاری یا ٹیمپلیٹس سے اٹھاکر انہیں نئے انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت سے آپ آن لائن کافی کماسکتے ہیں۔
# ایپ ڈیولپمنٹ
موبائل انقلاب اس وقت اپنے عروج پر ہے اور ایپ بنانے کی صلاحیت اس وقت ہاتھوں ہاتھ لی جا رہی ہے۔ اگر آپ کے پاس اتنی پروگرامنگ مہارت ہے تو آپ ایک بہت اچھا کاروبار اپنے گھر سے شروع کرسکتے ہیں؛
فیشن ڈیزائن
اگر آپ کے اندر سلائی کڑھائی کی صلاحیت ہے، اور آپ انوکھے ڈیزائن بناسکتی ہیں تو آجکل کے دور میں آپ بہت پیسہ بناسکتی ہیں۔ اپنی اس صلاحیت کو ضائع مت جانے دیں۔ مناسب تشہیر اور معمولی سازوسامان کے ذریعے آپ زندگی کا بہترین فیصلہ کرسکتی ہیں۔
#۔ سفری مددگار
آپ سفر کے شوقین ہیں، اس کا کافی تجربہ بھی رکھتے ہیں تو جان رکھیں کہ ایسے ہزاروں مسافر ہوتے ہیں جنہیں سفر میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ آپ ان کے لیے ٹریول پلان بناکر اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔ ٹکٹوں کی بکنگ سے لے کر ہوٹل تک اور وہاں مختلف مقامات گھومنے کے لیے پورا منصوبہ ترتیب دیں اور اس کی فیس لیں..
(بہ شکریہ سید اطہر احمد ، اورنگ آباد )
Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago