کھیل کود

لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ارجنٹینا کے لئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

لوسیل ، 14 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ارجنٹینا کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ میسی نے اس معاملے میں گیبریل بتستوتا کا ریکارڈ توڑ دیا۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کروشیا کے خلاف پہلے سیمی فائنل میچ میں ارجنٹینا کے کپتان میسی نے 34ویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ فیفا ورلڈ کپ میں یہ میسی کا گیارہواں گول تھا۔

میسی نے 11 گول کر کے ہنگری کے عظیم کھلاڑی سینڈور کوکسیس اور جرمن گول مشین جورگن کلینسمین کی برابری کر لی ہے۔ میسی سے صرف پیلے (12)، جسٹ فونٹین (13)، گرڈ مولر (14)، برازیل کے رونالڈو (15) اور جرمنی کے میروسلاو کلوز (16) آگے ہیں۔  یہ میچ ان کا 25 واں ورلڈ کپ میچ تھا، جو لوتھر میتھاس کے ساتھ کسی بھی ارجنٹینا کھلاڑی کے لیے سب سے زیادہ تھا۔

انہوں نے ٹورنامنٹ کے اس ایڈیشن میں پانچ گول اسکور کیے ہیں اور گولڈن بوٹ کی دوڑ میں فرانس کے کائلان ایمباپے کے ساتھ برابری پر ہیں۔

میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت ارجنٹینا نے کروشیا کے خلاف 3-0 کی زبردست جیت کے ساتھ فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فائنل میں میسی کی قیادت میں ٹیم کا مقابلہ فرانس اور مراکش کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ یہ میسی کا دوسرا فیفا ورلڈ کپ فائنل ہوگا۔ ارجنٹینا 2014 کے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا لیکن جرمنی کے خلاف 1 گول سے ہار گیاتھا۔ ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر میسی کی نظریں اب اپنے ملک کے لیے تیسرے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پر ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago