بھارت درشن

ایس پی گاندربل نے طلباکے ایک گروپ کو بھارت درشن ٹور کے لیے روانہ کیا

سری نگر،29 اگست(انڈیا نیرٹیو)

 جموں و کشمیر پولیس کے سوک ایکشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر سوموار کی صبح ضلع گاندربل کے طلبا  کے ایک گروپ کو ہفتہ بھر کے بھارت درشن ٹورکے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔

  اس ٹور کا اہتمام جموں و کشمیر پولیس نے کیا ہے اور تمام بورڈنگ اور قیام کی سہولیات، آنے جانے اور  ہوائی ٹکٹوں سمیت دیگر تمام لاجسٹک سہولیات ٹور کرنے والے نوجوانوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس سلسلے میں ڈی پی ایل گاندربل میں ایک فلیگ آف تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی گاندربل شری نکھل بورکر کے ساتھ ایڈیشنل ایس پی گاندربل شری فیروز یحییٰ ڈی وائی ایس پی ڈی پی ایل گاندربل شری مظفر جان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

 ایس ایس پی گاندربل نے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ٹور کرنے والے طلبا  سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت درشن ٹور کا بنیادی مقصد ضلع کے نوجوانوں کو ہندوستان کے اتحاد کو سمجھنے کا موقع فراہم کرنا ہے اور انہیں اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔

ملک کے تاریخی مقامات اور عجائبات کا دورہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کریں اور کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی یہ کوشش ہے کہ وہ ہمارے نوجوانوں کو ملک کے دلچسپ سیاحتی مقامات، تاریخی مقامات اور دیگر مشہور جگہوں، صنعتی اکائیوں وغیرہ سے روشناس کرائیں۔

  طلبا  کو ان میں ملک کی عظمت سمیٹنے اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور دورے کے دوران زندگی کی یادیں جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے ایک تفریحی، محفوظ اور زندگی بدل دینے والے ٹور کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران طلبا  نئی دہلی اور کولکتہ کے شہروں کا دورہ کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago