قومی

ڈالر کے مقابلے روپے کی کمزوری کا نیا ریکارڈ بنا، بھارتی کرنسی 80.12 کی سطح پر پہنچ گئی

نئی دہلی، 29 اگست (انڈیا نیرٹیو)

 روپے نے پیر کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے کم ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ڈالر انڈیکس میں مستحکم رہا تو امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود میں مزید اضافہ کرے گا۔ اس کی وجہ سے ہندوستانی کرنسی روپیہ سمیت دنیا بھر کی بیشتر کرنسیوں میں گراوٹ کا رجحان برقرار ہے۔

انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں، روپے نے آج ڈالر کے مقابلے میں 21 پیسے کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کا آغاز 80.08 روپے کی ریکارڈ کم ترین سطح پر کیا۔ پچھلے مہینے کے شروع میں، روپیہ ڈالر کے مقابلے 80.065 کی سطح تک گر گیا تھا۔ آج روپے کی شروعات نئی ریکارڈ کم ترین سطح کے ساتھ ہوئی۔

 ابتدائی تجارت میں، عالمی دباؤ اور ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت کے خوف کی وجہ سے روپیہ ڈالر کے مقابلے 80.12 تک گر گیا۔ اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعہ کو روپیہ ڈالر کے مقابلے 79.87 پر بند ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال امریکی ڈالر ہندوستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں 7 فیصد مضبوط ہوا ہے۔ ڈالر انڈیکس میں آنے والی مضبوطی کے باعث روپیہ سمیت دنیا بھر کی بیشتر کرنسیوں کی قدریں کمزور ہوگئیں۔ ڈالر کی مضبوطی کا اثر دنیا بھر کی ایکویٹی مارکیٹوں پر بھی واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ اس وقت امریکی سرمایہ کار بیشتر اسٹاک مارکیٹوں میں فروخت کے دباؤ میں ہیں۔

 امریکی فیڈرل ریزرو کے چیف جیروم پاول نے گزشتہ ہفتے واضح کیا تھا کہ جب تک امریکا میں افراط زر کی شرح 2 فیصد کی حد تک نہیں پہنچ جاتی، فیڈرل ریزرو شرح سود میں اضافہ جاری رکھے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago