Urdu News

عوامی شعبے کے تحت فولاد مینوفیکچرنگ اکائیاں

عوامی شعبے کے تحت فولاد مینوفیکچرنگ اکائیاں

ملک میں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) اور راشٹریہ اِسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل)  نام سے دو سرکاری فولاد مینوفیکچرنگ اکائیاں مصروف عمل ہیں۔

یکم فروری 2023 تک ایس اے آئی ایل پلانٹس/اکائیوں اور آر آئی این ایل میں ٹھیکے پر کام کرنے والے کارکنان کی تعداد بالترتیب 65898 اور 16368 کے بقدر ہے۔

گذشتہ پانچ برسوں کے دوران کسی بھی اسٹیل یونٹ نے اپنا کام کاج نہیں روکا ہے۔ حالانکہ، وشویسورا آئرن اور اسٹیل پلانٹ (وی آئی ایس پی) ، جو کہ ایس اے آئی ایل کا پلانٹ/اکائی ہے،  کو بند کرنے کا آغاز جاری مالی برس کے دوران ہوا۔

عوامی شعبے کی اکائی کے بند ہونے کی صورت میں ٹھیکے پر کام کرنے والے کارکنان کو قابل اطلاق قانون اور اس کے وضع کردہ قواعد کے مطابق معاوضہ دیا جاتا ہے۔

یہ اطلاع فولاد اور دیہی ترقی کے مرکزی  وزیر جناب فگن سنگھ کلستے کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔

Recommended