ملک میں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) اور راشٹریہ اِسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل) نام سے دو سرکاری فولاد مینوفیکچرنگ اکائیاں مصروف عمل ہیں۔
یکم فروری 2023 تک ایس اے آئی ایل پلانٹس/اکائیوں اور آر آئی این ایل میں ٹھیکے پر کام کرنے والے کارکنان کی تعداد بالترتیب 65898 اور 16368 کے بقدر ہے۔
گذشتہ پانچ برسوں کے دوران کسی بھی اسٹیل یونٹ نے اپنا کام کاج نہیں روکا ہے۔ حالانکہ، وشویسورا آئرن اور اسٹیل پلانٹ (وی آئی ایس پی) ، جو کہ ایس اے آئی ایل کا پلانٹ/اکائی ہے، کو بند کرنے کا آغاز جاری مالی برس کے دوران ہوا۔
عوامی شعبے کی اکائی کے بند ہونے کی صورت میں ٹھیکے پر کام کرنے والے کارکنان کو قابل اطلاق قانون اور اس کے وضع کردہ قواعد کے مطابق معاوضہ دیا جاتا ہے۔
یہ اطلاع فولاد اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب فگن سنگھ کلستے کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…