شام میں ایران کے ٹھکانوں پرپھر اسرائیلی بمباری

Israeli bombing of Iranian bases in Syria

دمشق،31دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

ذرائع کے مطابق بمباری میں دمشق کے مغرب میں النبی ھابیل کے مقام پر الزبدانی میں ایرانی ملیشیاوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

درایں اثنا شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’سینیر آبزر ویٹری‘ نے بتایا ہےکہ اسرائیلی طیاروں نے فضائی محکمہ دفاع کےدمشق میں قائم ہیڈ کواٹر اور ایرانی ملیشیاوں کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

آبزر ویٹری کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود سے گذر کر شام میں کارروائی کی اور دمشق کے مغرب میں لبنان کی سرحد کے قریب ایرانی ملیشیاﺅں کے ٹھکانوں پر متعدد میزائل داغے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسرائیل نے دمشق

خیال رہے کہ چند روز قبل اسرائیل نے دمشق میں ایران کے ایک ریسرچ سینٹر، دفاعی سامان تیار کرنے والے ایک کارخانے اور اسلحہ کے گودام پر بمباری کر کے انہیں تباہ کر دیا تھا۔

انسانی حقوق مرکز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے بعد ایمبولینسوں کو علاقے میں جاتے دیکھا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا تازہ بمباری میں کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔

شام کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق شامی ڈیفنس فورس نے اسرائیلی طیاروں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے حما کے قریب مصیاف کے مقام پر بمباری کی کوشش کی تھی۔

Syria -Israel airstrike

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…