Categories: قومی

سابق ہندستانی کپتان محمد اظہرالدین زبردست حادثہ کے شکار ہوئے

سابق ہندستانی کپتان محمد اظہرالدین زبردست حادثہ کے شکار ہوئے

Former India captain Mohammad Azharuddin has suffered a tragic accident

نئی دہلی، 31دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

ذرائع کے مطابق راجستھان کے سوروال میں محمد اظہرالدین کی کار حادثہ کا شکار ہوئی۔ ان کے پی اے نے بتایا ہے کہ اظہرالدین کو کسی بھی طرح کی چوٹ نہیں آئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اظہر کی کار بے قابو ہوکر چوراہے پر الٹ گئی۔اس کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھڑے ایک نوجوان کو چوٹ آئی ہے اوراس کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ تاہم ، اظہر کے ذاتی معاون کے مطابق انہیں کسی بھی طرح کی چوٹ نہیں آئی ہے۔

محمد اظہرالدین کچھ دن پہلے بی سی سی آئی کی سالانہ عام میٹنگ کے لیے احمد آبادمیں تھے۔ وہ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کے لیے احمد آبادگئے تھے۔ انہوں نے وہاں منعقدہ فرینڈشپ میچ میں بھی حصہ لیاتھا۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اظہرالدین سیاست میں آگئے تھے اور وہ کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن بھی جیتے اور ممبر پارلیمنٹ رہے۔

بعد میں وہ پھر کھیل میں واپس آگئے۔ وہ فی الحال حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔اس کے ساتھ ہی اظہرالدین کئی ٹی وی چینلوں کے کرکٹ شوز میں ایکسپرٹ کے طور پر بھی نظر آتے ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago