Categories: بھارت درشن

نامور شاعر منور رانا کا بیٹا تبریز گرفتار، خود پر فائرنگ کا معاملہ

لکھنو: مشہور شاعر اور اپنی بیان بازی کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے منور رانا کے بیٹے کو لکھنو میں پولیس نے بدھ شام 6 بجے گرفتار کرلیا۔ منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو پولیس نے ان کے گھر سے ہی گرفتار کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اپنے چچا کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے لئے تبریز نے خود پر گولی چلوائی تھی، لیکن ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد اس کی پول کھل گئی اور پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے۔ لال کنواں پولیس نے یہ کارروائی رائے بریلی عدالت سے جاری غیر ضمانتی وارنٹ کی تعمیل کرواتے ہوئے کی ہے۔

پراپرٹی کا تھا تنازعہ

اطلاع کے مطابق، تبریز رانا اور اس کے چچا کے درمیان کافی لمبے وقت سے رائے بریلی کی ایک پراپرٹی کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ اسی تنازعہ سے نمٹنے کے لئے اور اپنے چچا کو پھنسانے کے لئے تبریز نے خود پر بھاڑے کے غنڈوں سے خود پر فائرنگ کروائی۔ بعد میں چچا پر جھوٹا الزام لگا دیا۔ پولیس کو معاملے میں کچھ صحیح نہیں لگا تو گہرائی سے تفتیش کی گئی۔

سی سی ٹی وی سے ہوا انکشاف

اس دوران پولیس کو ایک سی سی سی ٹی فوٹیج ملا، جس میں تبریز رانا خود ان شوٹروں کے ساتھ ہی نظر آیا، جنہوں نے اس پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد پولیس کو یہ واضح ہوگیا کہ تبریز نے ہی خود پر فائرنگ کروا کر چچا کو پھنسانے کی کوشش کی ہے۔ اس کے بعد اس پر معاملہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ رائے بریلی کورٹ نے اس کے بعد تبریز رانا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا، جس کے بعد لال کنواں پولیس نے بدھ کی شام تبریز کو اسی کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ اب پولیس اس سے معاملے میں آگے کی پوچھ گچھ کرے گی اور اس کا ساتھ دینے والے شوٹروں کا بھی پتہ لگایا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago