Categories: بھارت درشن

قندھار میں 200 چوکیوں پر طالبان کا قبضہ،افغان فوج اسلحے سمیت چھوڑنے پر مجبور

قندھار میں 200 چوکیوں پر طالبان کا قبضہ،افغان فوج اسلحے سمیت چھوڑنے پر مجبور

Taliban seize 200 checkpoints in Kandahar, forcing Afghan army to leave with weapons

کابل،31دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

افغان سیکورٹی فورسز حالیہ ہفتوں کے دوران شورش زدہ صوبے قندھار میں تقریبا 200 چوکیاں چھوڑنے کے لیے مجبور ہو گئی ہیں جب کہ بعض چوکیوں پر وہ ہتھیار بھی چھوڑ کر فرار ہو گئے جہاں طالبان نے قبضہ کر لیا۔

قندھار کے صوبائی گورنر حیات اللہ حیات اور ایک مقامی رکن پارلیمان نے اے ایف پی کو صورت حال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوجی کمانڈروں سے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر جواب طلبی کی گئی ہے۔

دوسری جانب کابل میں وزارت دفاع نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے اصرار کیا کہ سرکاری فوجیں ان علاقوں میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔

متحارب فریقین کے مابین امن مذاکرات کے باوجود اکتوبر سے ہی صوبہ قندھار میں سرکاری فوج اور طالبان کے درمیان باقاعدگی سے تصادم جاری ہے۔

قندھار کے صوبائی گورنر حیات اللہ حیات نے اے ایف پی کو بتایا کہ افغان سیکورٹی فورسز زہرائی، میوند، ارغنداب اور پنجوئی ضلعوں میں 193 چوکیوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہزیادہ تر سکیورٹی چیفس اور افسران جنہوں نے اپنے فرائض سے غفلت برتی تھی، انہیں برخاست کردیا گیا ہے اور عدلیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

قندھار سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان ہاشم الخوزئی اور مقامی پولیس افسر نے اے ایف پی کو ان تفصیلات کی تصدیق کی ہے۔الخوزئی نے کہا کہ’سیکورٹی فورسز اپنے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخیرے کو بھی چھوڑ کر چوکیوں سے فرار ہو گئیں۔

Taliban seize 200 checkpoints in Kandahar, forcing Afghan army to leave with weapons

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago