Categories: بھارت درشن

شام میں فوجیوں کی بس پرحملہ ، 28 افراد ہلاک

شام میں فوجیوں کی بس پرحملہ ، 28 افراد ہلاک

دمشق،31دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

شام کے مشرقی صوبہ دیرالزور میں ایک مرکزی شاہراہ پر بس پر حملے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔شام کے سرکاری میڈیا نے اس واقعے کی اطلاع دی ہے۔

علاقے کے مکینوں اور باغیوں کا کہنا ہےکہ عراق کی سرحد کے نزدیک واقع شاہراہ پرایک فوجی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے۔تاہم اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

جس علاقے میں بس پر حملہ کیا گیا ہے، یہ شامی فوج اور ایران نوازملیشیاؤں کے زیر قبضہ ہے۔اس کے نزدیک واقع قدیم شہر پلمائرا میں شامی فوج کا اڈا ہے۔

علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک منحرف سینیر فوجی افسرنے کہا ہے کہ”حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں چھٹیوں گزار کر واپس آنے والے فوجی اور حکومت نواز ملیشیا کے اہلکار سوار تھے۔“

ایک اورذریعے کا کہنا ہے کہ حملے میں کم سے کم تیس شامی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ان میں زیادہ تر کا تعلق شامی فوج کی ایلیٹ فورتھ بریگیڈ سے تھا۔

اس علاقے میں2017ءمیں داعش کے خاتمے کے بعد سے شامی فوج تعینات ہے۔دیرالزور کے مکینوں اور انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران میں اس صوبہ میں شامی فوج پر داعش کے روپوش جنگجوؤں کے حملے میں اضافہ ہوگیا ہے۔داعش کے یہ جنگجو اسی صحرائی علاقے میں غاروں میں روپوش ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago