Urdu News

جمہوریت کے مندروں کو حقیقتاً تباہ کیا جا رہا ہے: نائب صدر جمہوریہ

جمہوریت کے مندروں کو حقیقتاً تباہ کیا جا رہا ہے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ نے آج شہریوں سے اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ایک جن آندولن شروع کرنے کی اپیل کی کہ تمام تر عوامی نمائندگان ان کاموں میں ایمانداری سے شامل ہوں جنہیں انجام دینے کی ذمہ داری آئین نے انہیں دی ہے۔ جمہوریت کے مندروں کو

اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ ’’جمہوریت کے مندروں کو حقیقتاً تباہ کیا جا رہا ہے،‘‘ نائب صدر جمہوریہ نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ اگر ان اداروں کو تبادلہ خیال، مکالمے اور مباحثوں کے پلیٹ فارم کے طور پر تحفظ فراہم نہیں کیا گیا، تو ان پر ایسی طاقتوں کے  قابض ہو جانے کا خدشہ ہے جو نہ تو نمائندہ ہیں اور نہ ہی ملک کے عوام کے تئیں جوابدہ ہیں۔ جمہوریت کے مندروں کو

تقلید کےنمونے کے طو رپر آئین ساز اسمبلی کی مثال دیتے ہوئے، نائب صدر جہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ نااتفاقی کو مخالفت میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے، جبکہ خلل اور بدامنی کے لیے تبادلہ خیال اور مکالمے کو ترک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ،

’’آئین ساز اسمبلی کوتفرقہ انگیز اور متنازعہ مسائل کا  سامنا کرنا پڑا، تاہم انہیں ہمیشہ ہم آہنگی، باہمی تعاون اور اشتراک کے جذبے سے حل کیا گیا۔ ‘‘

آج ناگپور میں راشٹر سنت تکڈوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ مالی معاملات کو لے کر اقتصادی قوم پرستی سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپیل کی ’’تجارتی، صنعتی اور کاروباری دنیا کو اس کے تئیں ازحد حساس ہونا ہوگا۔ اسے صرف شہریوں کے ذریعہ خود کو اقتصادی قوم پرستی کی اہمیت کے تئیں بیدار کرکے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘‘

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قدرتی وسائل کے بے دریغ استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی، نائب صدر جمہوریہ نے شہریوں کو یاد دلایا کہ کسی کو بھی اپنی مالی حیثیت کی بنیاد پر توانائی یا آبی وسائل کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ان وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانا ہماری بڑی ذمہ داری ہے۔‘‘

عالمی سطح پر بھارت کے ذریعہ حاصل کی گئی شہرت پر روشنی ڈالتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ کسی بھی شخص کو غیر جائز اور غیرمعقول طریقوں سے ملک کی شبیہ کو داغدار، مسخ اور بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ انہوں نے شہریوں سے بھارت مخالف بیانیوں کو بے اثر کرنے کی اپیل کی کیونکہ یہ ملک کے مفادات کے خلاف ہیں۔

Recommended