Categories: بھارت درشن

دہشت گردوں کے حملے میں کولگام میں دو غیر مقامی مزدور ہلاک، ایک زخمی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اتوار کی شام جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے لارن گنجی پورہ میں بندوق برداروں کے حملے میں کم از کم دو غیر مقامی مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ مشتبہ دہشت پسندوں نے کولگام کے علاقے گنجی پورہ میں تین غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی، ان میں سے دو ہلاک اور ایک زخمی ہوا،جسے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین غیر مقامی لوگوں کی شناخت راجہ رشی دیو، جوگندر رشی دیو، چونچون رشی دیو کے طور پر کی گئی ہے جو کہ بہار کے رہنے والے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ان کا کہنا تھا کہ زخمی مزدور چون چون ریشی دیو کو علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی ایم سی اننت ناگ ڈاکٹر محمد اقبال صوفی نے بتایا کہ وہ مستحکم ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ فورسز نے موقع پر پہنچ کر حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاشی آپریشن شروع کی ہے اور پورے علاقے کو سیل کیا گیا ہے جبکہ ملوث افراد کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ واضح رہے پچھلے ایک ہفتے سے لگاتار کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں پر دہشت گردوں نے اپنے حملوں میں تیزی لاکر نصف درجن سے زیادہ مزدوروں کو چن چن کر مارا ہے، جو کہ جموں وکشمیر پولیس کے سامنے ایک زبردست چلینج بن رہا ہے۔ حالانکہ دیکھا جائے تو پولیس کئی دہشت گردوں کو مارنے میں بھی کامیاب ہو گ? ہیں لیکن دہشت گرد پولیس کودھوکہ دے کر اپنا کام انجام دے کر سیکورٹی کو چلینج کر رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago