Urdu News

دہشت گردوں کے حملے میں کولگام میں دو غیر مقامی مزدور ہلاک، ایک زخمی

دہشت گردوں کے حملے میں کولگام میں دو غیر مقامی مزدور ہلاک

اتوار کی شام جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے لارن گنجی پورہ میں بندوق برداروں کے حملے میں کم از کم دو غیر مقامی مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ مشتبہ دہشت پسندوں نے کولگام کے علاقے گنجی پورہ میں تین غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی، ان میں سے دو ہلاک اور ایک زخمی ہوا،جسے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین غیر مقامی لوگوں کی شناخت راجہ رشی دیو، جوگندر رشی دیو، چونچون رشی دیو کے طور پر کی گئی ہے جو کہ بہار کے رہنے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی مزدور چون چون ریشی دیو کو علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی ایم سی اننت ناگ ڈاکٹر محمد اقبال صوفی نے بتایا کہ وہ مستحکم ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ فورسز نے موقع پر پہنچ کر حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاشی آپریشن شروع کی ہے اور پورے علاقے کو سیل کیا گیا ہے جبکہ ملوث افراد کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ واضح رہے پچھلے ایک ہفتے سے لگاتار کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں پر دہشت گردوں نے اپنے حملوں میں تیزی لاکر نصف درجن سے زیادہ مزدوروں کو چن چن کر مارا ہے، جو کہ جموں وکشمیر پولیس کے سامنے ایک زبردست چلینج بن رہا ہے۔ حالانکہ دیکھا جائے تو پولیس کئی دہشت گردوں کو مارنے میں بھی کامیاب ہو گ? ہیں لیکن دہشت گرد پولیس کودھوکہ دے کر اپنا کام انجام دے کر سیکورٹی کو چلینج کر رہے ہیں۔

Recommended