بھارت درشن

جے پور میں کھیل مہا کمبھ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

جے پور دیہی کے ممبر پارلیمنٹ اور ہمارے ساتھی بھائی راج وردھن سنگھ راٹھور، تمام کھلاڑی، کوچ اور میرے نوجوان ساتھیوں!

سب سے پہلے تو اس مقابلے میں شرکت کرنے والے ہر کھلاڑی، کوچ اور ان کے اہل خانہ کو بہت بہت مبارک ہو جنہوں نے جے پور مہا کھیل میں تمغے حاصل کیے ہیں۔ آپ سب جے پور کے کھیل کے میدان میں صرف کھیلنے کے لیے نہیں اترے تھے۔ آپ یہاں جیتنے کے لیے بھی اترے تھے، اور آپ یہاں سیکھنے کے لیے بھی اترے تھے۔ اور، جہاں سیکھنا ہوتا ہے، فتح خود بخود یقینی ہو جاتی ہے۔ کوئی بھی کھلاڑی میدان سے خالی ہاتھ نہیں لوٹتا۔

جے پور دیہی کے ممبر پارلیمنٹ اور ہمارے ساتھی بھائی راج وردھن سنگھ راٹھور، تمام کھلاڑی، کوچ اور میرے نوجوان ساتھیوں!

ابھی ہم سب نے کبڈی کے کھلاڑیوں کا شاندار کھیل بھی دیکھا ہے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ آج کی اختتامی تقریب میں کئی ایسے چہرے موجود ہیں جنہوں نے کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ ایشین گیمز میڈلسٹ رام سنگھ نظر آ رہے ہیں، دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ یافتہ پیرا ایتھلیٹ بھائی دیویندر جھانجھڑیا، ارجن ایوارڈ یافتہ ساکشی کماری اور دیگر سینئر کھلاڑی بھی نظر آ رہے ہیں۔ میں ان کھیل ستاروں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں جو جے پور دیہی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہاں آئے ہیں۔

ساتھیوں،

آج ملک میں کھیلوں کے مقابلوں اور کھیلوں کے مہا کمبھوں کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ ایک بڑی تبدیلی کا عکاس ہے۔ راجستھان کی سرزمین اپنے نوجوانوں کے جوش و جذبے اور صلاحیتوں کے لیے ہی جانی جاتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے اس بہادر سرزمین کے فرزندوں نے اپنی بہادری سے میدان جنگ کو بھی کھیل کا میدان بنا دیا۔ اس لیے ماضی سے لے کر آج تک راجستھان کے نوجوان ملک کے دفاع کے معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ راجستھانی کھیلوں کی روایات نے یہاں کے نوجوانوں کی اس جسمانی اور ذہنی طاقت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  سیکڑوں برسوں سے مکر سنکرانتی پر منعقد کیے جانے والے کھیل، ’دڑا دڑا‘ ہو یا بچپن کی یادوں سے جڑے ہوئے تولیہ رومال جھپٹا جیسے روایتی کھیل ہوں، یہ راجستھان کی رگ رگ میں رچے بسے ہوئے ہیں۔

راج وردھن سنگھ راٹھور جی ان کو ملک نے جو دیا ہے

یہی وجہ ہے کہ اس ریاست نے ملک کو کھیلوں کی بہت سی صلاحیتیں دی ہیں، اتنے تمغے دے کر ترنگے کی شان میں اضافہ کیا ہے، اور آپ جے پور کے لوگوں نے اولمپک میڈل جیتنے والوں کو ممبر پارلیمنٹ منتخب کیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ راج وردھن سنگھ راٹھور جی ان کو ملک نے جو دیا ہے اسے وہ ’ایم پی کھیل مقابلہ‘ کے ذریعے ملک کی نئی نسل کو لوٹانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہمیں ان کوششوں کو مزید وسعت دینا ہے، تاکہ اس کا اثر اور بھی وسیع ہو۔ ’جے پور مہا کھیل‘ کی کامیاب تنظیم ہماری اسی کوششوں کا تسلسل ہے۔ اس سال 600 سے زائد ٹیموں اور 6500 نوجوانوں کی شرکت اس کی کامیابی کی عکاس ہے۔

مجھے بتایا گیا ہے کہ اس ایونٹ میں لڑکیوں کی 125 سے زائد ٹیموں نے بھی حصہ لیا ہے۔ بیٹیوں کی یہ بڑھتی ہوئی شرکت ایک خوشگوار پیغام دے رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago