Categories: بھارت درشن

ایئر فورس فرانس سےلیز پر لے گی چھ ایئر ٹو ایئر ریفولر

ایئر فورس فرانس سےلیز پر لے گی چھ ایئر ٹو ایئر ریفولر

نئی دہلی ، 9 ،دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

سمندر میں انٹیلی جنس،سرویلانس اور ٹیسٹ کے لیے امریکی کمپنی سے گزشتہ ماہ بحریہ نے دو سی-گارڈین ’ان آرمڈ‘ ڈرون لیز پر حاصل کیے ہیں۔

اب اس کے بعد ، فضائیہ فرانس سے چھ ایئر ٹو ایئرریفیویلر لیز پر لینے کی تیاری میں ہے۔ فرانسیسی حکومت نے پانچ سے سات سال پرانے چھ ائیربس ۔330 ملٹی رول ٹرانسپورٹ ٹینکر طیارو ں کو 30 سال کی گارنٹی کے ساتھلیز پر دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

فرانس اور ہندستان کے درمیان ائر لائنز کا معاہدہ

حکومت اس معاہدے کے بارے میں سنجیدہ ہے کیوں کہ ڈیل کے مقابلہ میں یہ بہت ہی سستی ہے۔فرانس نے اپنے معاہدے میں چھ ایئربس۔ 330 جیٹ طیارے فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے ، جو تقریباً پانچ سے سات سال پرانے ہیں۔

یہ جیٹ طیارے 30 سالہ پلیٹ فارم لائف گارنٹی کے ساتھ آئیں گے جو ہندستانی فضائیہ اور ہندستانی بحریہ کے جیٹ طیاروں کی اسٹرائیک رینج کو بڑھانے کے لیے اہم ہوگا۔

ایئربس اور فرانس طیارہ

ایئربس ۔330 ایندھن بھرنے والے بوم سسٹم کی وجہ سے بیک وقت دو جنگی طیاروں کو ایندھن بھرنے میں اہل ہے۔ اس ملٹی رول ایئر کرافٹ کا استعمال 260 مسافروں کو لے جانے کے لیےبھی کیا جاسکتا ہے اور یہ ائیر ایمبولینس کے طور پر بھی کام کرسکتا ہے۔

طاقت ور انجنوں سے آراستہ ہونے کے سبب ، ایئربس ۔330 لیہہ اور لداخ جیسے اونچائی والے علاقوں میں آسانی سے اڑان بھرنے کے قابل بھی ہے۔

ایئرٹو ایئر ریفیویلر کی اشد ضرورت

در اصل،ایئر فورس کے پاس اس وقت ہوا میں ایندھن بھرنے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سات روسی آئی ایل -76ایم ریفیولرس ہیں۔

لہذا ایئر فورس کو ایک طویل عرصے سے ایئرٹو ایئر ریفیویلر کی اشد ضرورت ہے لیکن بجٹ کی کمی کی وجہ سے اس ضرورت کو پورا نہیں کیا جا سکا ہے۔

ایک اسکواڈرن کے لیے ایک ریفیویلر اور ایک اسکواڈرن میں ایک اواکس کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایئرفورس کے موجودہ 30 اسکواڈرن کے حساب سے 33 ایئر ٹو ائیر ریفیویلرز اور 33 اواکس کی ضرورت ہے۔

امریکہ کے علاوہ کسی بھی ملک کے پاس بھی اتنی مالی حیثیت نہیں ہے کہ وہ اس کو حقیقت میں بدل سکے ۔فرانس سے جنگی طیارے رافیل کے آنے کے بعد ہی ہوا سے ہوا میں دوبارہ ایندھن بھرنے کی ضرورت زیادہ محسوس کی جارہی ہے کیوں کہ ان میں بیچ ہوا میں ریفیوئلنگ کی سہولیات موجود ہیں۔

فرانس سے ہندستان آتے وقت رافیل لڑاکا طیاروں میں فرانسیسی فضائیہ کے ایربس اے ۔330 ملٹی روول ٹینکر طیاروں کی مدد سے بحیرہ ابیض کے اوپربیچ ہوا میں ایندھن بھر ا گیا تھا۔

ہندستانی بحریہ سمندرمیں انٹیلی جنس ، سرویلانس اور ٹیسٹ کے لئے امریکی کمپنی سے گزشتہ ما ہ دو سی گارڈین ’ان آرمڈ‘ ڈرونز لیز پر لینے کے بعد اب نیول یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر اور مائن کاؤنٹر میجر ویسلز لیز پر لینا چاہتی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago