Categories: قومی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا کادو روزہ بنگال دو رہ آج  سے

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا کادو روزہ بنگال دو رہ آج  سے

ممتا۔ابھیشک کے علاقے میں بی جے پی کارکنوں کی میٹنگ کرکے حوصلہ افزائی کریں گے

کولکاتا ، 9، دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)

بھارتیہ جنتا پارٹی کی پوری توجہ اب مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں فتح حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔ 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کی منصوبہ بندی کے لیے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا 9 اور 10 دسمبر کو بنگال کا دورہ کریں گے۔

اس سے قبل ، نڈا کا پروگرام 08 اور 09 دسمبر کو تھا ، لیکن آخری وقت میں اس کو تبدیل کردیا گیا تھا۔ بی جے پی کارکنوں میں جوش و ولولہ پیدا کرنے کے لیے نڈا وزیر اعلی ٰممتا بنر جی اور ان کے بھتیجے کے انتخابی حلقہ میں اجلاس کریں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان میں خوشی کی لہر

بتایا گیا ہے کہ نڈا اپنے قیام کے دوران کولکاتا ، ہاوڑہ ، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ اضلاع میں پارٹی کے منصوبوں اور تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

نڈا مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے انتخابی حلقہ بھوانی پور اور ان کے بھتیجے اور ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے پارلیمانی حلقے ڈائمنڈ ہاربر میں میٹنگ کر کے کارکنوں سے براہ راست بات چیت کریں گے۔

جے پی نڈا ، ممتا بنرجی کے حلقے میں بھی جائیں گے

خیال کیا جاتا ہے کہ ان اجلاس کے انعقاد سے وہ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کو چیلنج کریں گے۔نڈاکے دو روزہ دورے کے بارے میں ، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور مغربی بنگال کے انچارج کیلاش وجے ورگیہنے کہا کہ

جے پی نڈا دو روزہ دورے پر بنگال روانہ

’’نڈا 8 دسمبر سے ریاست کا دورہ کرنے والے تھے ، لیکن دیر شب ہوئے واقعات کے بعد اس کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے۔ اب نڈا 09 دسمبر کو مغربی بنگال پہنچیں گے اور پارٹی رہنماؤں سے ایک میٹنگ کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ10 دسمبر کوان کاماہی گیروں سے ملنے کے لیے جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں ڈائمنڈ ہاربر کا دورہ کرنے کا پروگرام ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے سربراہ کولکاتا کے بھوانی پور کے علاقے میں پارٹی تقریب سے خطاب بھی کرسکتے ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago