Categories: بھارت درشن

شہری صفائی سروے میں جھارکھنڈ بنانمبر ون،جھارکھنڈ کو یہ اعزاز نئی دہلی کے وگیان بھون میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے دیا

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی قیادت میں ریاست ترقی کی سمت میں مسلسل کئی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔  اسی سلسلے میں، ہفتہ کو حکومت ہند کی طرف سے وزیر اعلیٰ کی موثر قیادت کی تعریف کی گئی۔اوراعزاز سے نوازا گیا۔ صدر رام ناتھ کووند نے نئی دہلی کے وگیان بھون میں صفائی سروے 2021 میں ریاستوں کے زمرے میں جھارکھنڈ کو ملک کی سرفہرست ریاست ہونے کا اعزاز دیا۔

اس موقع پر شہری ترقیات اور ہاؤسنگ محکمہ کے سکریٹری ونے کمار چوبے نے ریاستی حکومت کی جانب سے اعزاز حاصل کیا۔ امیت کمار کے ساتھ ریاستی شہری ترقی   کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، مرکزی رہائش  اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری درگا شنکر مشرا نے اس اعزاز کے لیے جھارکھنڈ حکومت، محکمہ شہری ترقی اور ریاست کے شہریوں کو مبارکباد دی۔

جمشید پور اور جُگ سلائی نے بھی صفائی کے میدان میں اعزاز حاصل کیا

صفائی سروے 2021 میں 100  شہری بلدیہ  والی ریاستوں کے زمرے میں جھارکھنڈ کو بہترین کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا ہے اور کچھ شہروں کو بھی مختلف زمروں میں اعزاز سے نوازا گیا ہے، جو درج ذیل ہیں۔ جمشید پور نے ملک کے 3 سے 10 لاکھ کی آبادی والے شہروں میں صفائی مترسرکشا چیلنج کے لیے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جگسلائی کو 25-50 ہزار کی آبادی والے مشرقی زون کے شہروں میں سٹیزن فیڈ بیک کے لیے بہترین شہر کا اعزاز دیا گیا ہے۔ اسی طرح جھارکھنڈ کے جمشید پور کو گاربج تھری اسٹار ریٹنگ   میں   نوازا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago