نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں وائی20 سمٹ انڈیا کے کرٹین ریزر ایونٹ میں وائی20 سمٹ کے تھیمز، لوگو اور ویب سائٹ کا آغاز کیا۔ حکومت ہند کی سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف یوتھ افیئرز محترمہ میتا آر لوچن، وائی20 سیکریٹریٹ، انڈیا کےمینٹور ڈاکٹر وجے چوتھائی والے، یوتھ 20 انگیجمنٹ گروپ کے چیئر انمول سویت اور وزارت کے سینئر افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ ہندوستان پہلی بار وائی20 سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ آج کی تقریب کے دوسرے اجلاس میں ’’بھارت اپنی نوجوان آبادی کو سپر پاور بنانے کے لیے کس طرح استعمال کر سکتا ہے‘‘ پر پینل مباحثہ بھی منعقد کا گیا۔ عالمی معیشت
اپنے خطاب کے دوران شری انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا. “ہندوستان میں جی 20 سربراہی اجلاس میں، 43 سربراہان وفود یکجا ہوں گے. جو جی 20 میں اب تک کا سب سے بڑا اجلاس ہے. جو اس سال ستمبر میں نئی دہلی میں ہونے والی آخری چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جی20 دو متوازی ٹریکس پر مشتمل ہے: فنانس ٹریک اور شیرپا ٹریک۔ شیرپا ٹریک 13 ورکنگ گروپس، 2 انیشیٹوز – ریسرچ انوویشن انیشی ایٹو گیدرنگ (. آر آئی آئی جی) اور جی20 ایمپاور، اور مختلف انگیجمنٹ گروپس کے ماحصل کی نگرانی کرتا ہے۔ انگیجمنٹ گروپس. جن کا یوتھ 20 یا وائی20 ایک حصہ ہے، جی20 ممالک کی سول سوسائٹیز. پارلیمنٹرینز، تھنک ٹینکس، خواتین، نوجوانوں، مزدوروں، کاروباری اداروں اور محققین کو اکٹھا کرتے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…