Categories: بھارت درشن

بہار میں محکمہ صحت نے 371 خواتین کو ایوارڈ سے سرفراز کیا

محکمہ صحت نے 371 خواتین کو ایوارڈ سے سرفراز کیا

پٹنہ 09 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

عالمی یوم خواتین کے موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے عمدہ کام کرنے والی 371 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا کہ خواتین کے تعاون سے بہار صحت کے شعبے میں قومی سطح پر ایک ماڈل ریاست بن گئی ہے ۔محکمہ کی جانب سے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی کوششوں کے تحت خواتین روٹی کمانے والی نہیں بلکہ کموانے والی بنیں گی ۔ محکمہ نے سرکاری اسپتالوں میں خواتین کو فوڈ مینجمنٹ کی ذمہ داری سونپی ہے۔

پیر کے روز محکمہ صحت کے زیراہتمام پہلی بار خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عمدہ کام کرنے والی خواتین کارکنوں کے لیے اعزازی پروگرام کا انعقاد محکمہ سے ضلع ہیڈکوارٹر تک کیا گیا۔ خواتین کارکنوں کو اضلاع میں سول سرجنوں کے ہاتھوں سے نوازا گیا۔

وزیر صحت نے محکمہ کے آڈیٹوریم میں خواتین میں قائدانہ تھیم پر منعقد اس اعزازی پروگرام میں کہا کہ آشا ، اے این ایم اور اسسٹنٹ سپروائزر کورونا کے دوران کورونا کنٹرول کی ڈور ٹو ڈور تحقیقات میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ایمانداری سے محنت کی انہوں نے محکمہ کی خواتین ڈاکٹروں سمیت تمام اہلکاروں کی شراکت کی تعریف کی اور ان سب کو نیک خواہشات پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ خود انحصار بہار کے سات نشچے پارٹ 2 کے تحت لڑکیوں کو تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست میں جنم کے تناسب کی کل شرح تین پر آ گئی ہے۔ آبادی کی کثرت کو کم کرنا ہوگا۔ حکومت محکمہ صحت کے توسط سے وزیر اعلیٰ کنیا اتھان یوجنا کے تحت بچی کی مجموعی نشوونما کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیر صحت نے 21 محکموں کے خواتین کارکنوں کو توسیفی اعزاز دے کر ان کی عزت افزائی کی محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری پریتہ امرت نے بتایا کہ محکمہ صحت میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ امید ہے کہ یوم خواتین کے موقع پر خواتین کارکنوں کے اعزاز کا کام آگے بھی جاری رہے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago