Categories: بھارت درشن

تیار عمارتوں میں اسپتال نہ شروع کرنے پر ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کی سرزنش کی

تیار عمارتوں میں اسپتال نہ شروع کرنے پر ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کی سرزنش کی

کورونا بحران کے درمیان دہلی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کو سرزنش کی ہے کہ دہلی حکومت ان اسپتالوں کو شروع نہیں کررہی ہے جن کی عمارتیں تیار ہیں اور عارضی اسپتال کے بیڈ تیار کیے جارہے ہیں۔ جسٹس وپن سانگھی کی سربراہی والی بنچ نے یہ ریمارکس اس وقت دیئے جب دہلی حکومت کے وکیل راہل مہرا نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ دہلی حکومت مکمل تعاون کر رہی ہے ، لیکن مرکز سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔

سماعت کے دوران ، راہل مہرا نے کہا کہ آج صبح 10:30 بجے تک ، ایپ کے مطابق کل 4493 بیڈ دستیاب ہیں ، جن میں سے 3277 آکسیجن بیڈ ، 88 آئی سی یو بیڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب صورتحال پہلے سے بہتر ہے۔ تب عدالت نے کہا کہ ہم یہ نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ آپ کے پاس اتنے وسائل موجود ہیں ، لیکن آپ اسے استعمال نہیں کررہے ہیں۔ آپ کے پاس عمارت بن کر تیار ہے ، لیکن آپ عارضی بستروں کا انتظام کررہے ہیں۔ تب مہرا نے کہا کہ دوارکا کے اندرا گاندھی سپر اسپیشلیٹی ہاسپٹل کی تعمیر ابھی جاری ہے ، ایک یا دو ہفتے میں مکمل ہوجائے گی۔ عدالت نے پھر کہا کہ تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسپتال کا ڈھانچہ تیار ہے ، صرف بیڈ لگنے باقی ہیں۔ اگرکوئی پریشانی ہے تو ہمیں بتائیں۔ تب مہرا نے کہا کہ کوئی پش وپیش والی بات نہیں ہے۔

پھر جسٹس سانگھی نے کہا کہ پچھلے 15 دنوں میں بہت کچھ نہیں ہوا ہے۔ درخواست داخل کرنے کے بعد آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ اندرا گاندھی سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں 250 بستر دستیاب ہیں۔ جبکہ درخواست گزار یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف آٹھ بیڈ ہیں۔ تب درخواست گزار وائی پی سنگھ نے کہا کہ وہ 90 سے کم آکسیجن لیول والے مریضوں کو بھرتی ہی نہیں کر رہے ہیں۔

دراصل سماعت کے دوران وائی پی سنگھ نے بتایا کہ اندرا گاندھی سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں صرف 8 مریضوں کوہی داخل کیا گیا ہے۔ وہ بھی جن کی آکسیجن کی سطح 90 سے اوپر ہے۔ دہلی حکومت کے وکیل راہل مہرہ نے اندرا گاندھی سپر اسپیشلیٹی اسپتال دوارکا سے متعلق عدالت میں حلف نامہ داخل کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہلکے اورمائلڈ علامات کے مریضوں کو ہی داخل کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago