Urdu News

کھڑگے جی کی ظرافت موسم کو بھی بدل دیتی ہے: نائب صدر جمہوریہ

کھڑگے جی کی ظرافت موسم کو بھی بدل دیتی ہے: نائب صدر جمہوریہ

کھڑگے جی کی ظرافت موسم کو بھی بدل دیتی ہے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما جناب ملکارجُن کھڑگے.  اور راجیہ سبھا کے رکن جناب جوگنی پّلی سنتوش کمار کو سالگرہ کی مبارک دی۔ ایوان میں مبارک دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ

‘‘کھڑگے جی کی ظرافت موسم کو بھی بدل دیتی ہے’’

نائب صدر جمہوریہ نے آج راجیہ سبھا میں شری ملکارجن کھڑگے کو سالگرہ کی مبارکباد دی

راجیہ سبھا کے چیئرمین کا مکمل بیان درج ذیل ہے۔

معزز اراکین، میں اس موقع پر قائد حزب اختلاف جناب ملکارجن کھڑگے، جو جون 2020 سے اس معزز ایوان کے رکن ہیں، کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جناب کھڑگے مرکزی کابینہ کے وزیر، لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں.  (دو مرتبہ)، کرناٹک کی حکومت میں وزیر اور 1972 سے 2009 تک نو مرتبہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔

ایوان نے ان کی ذہانت اور مزاح کا مشاہدہ کیا ہے اور میں نے بھی محسوس کیا ہے۔

کھڑگے جی کی ظرافت موسم کو بھی بدل دیتی ہے۔

ایک بار پھر، میں پورے ایوان کی طرف سے انہیں سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وہ ہمیشہ سلامت رہیں!

کھڑگے جی کی ظرافت موسم کو بھی بدل دیتی ہے: نائب صدر جمہوریہ

میں اپریل 2018 سے اس ایوان کے ممبر . جناب جوگینی پلی سنتوش کمار کو بھی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اپنے ‘‘گرین انڈیا چیلنج’’کے لیے مشہور شری سنتوش کمار کا نام بھی لمکا بک آف ریکارڈ میں شامل ہے.  جس میں عادل آباد میں سولہ ہزار سے زیادہ لوگوں کی شرکت کے ساتھ شجرکاری کی ریکارڈ تعداد ہے۔

اپنی طرف سے اور آپ کی طرف سے میں ان کی لمبی، صحت مند اور خوشگوار زندگی کی تمنا کرتا ہوں۔’

Recommended