Urdu News

پارلیمانی امور کی وزارت 2022 کا یومِ آئین منا رہی ہے

پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی

پارلیمانی امور کی وزارت 2022 کا یومِ آئین منا رہی ہے

آئین کے معماروں کے تعاون کے اعتراف اور اُن کے احترام میں اور بھارت کے آئین کو اپنائے جانے کی. یاد میں آج پورے بھارت میں سمویدھان دِوس (یومِ آئین) بڑے جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے  ۔

پارلیمانی امور کی وزارت کے افسران اور اہلکاروں کے ذریعے  ، پارلیمانی امور کی وزارت کے. سکریٹری کی قیادت میں آج پارلیمنٹ ہاؤس، نئی دلّی میں بھارت کے آئین کی تمہید پڑھی گئی ۔

image001NJ8B.jpg 

          پارلیمانی امور کی وزارت نے ، اس قومی پروگرام میں ایک سرگرم شریک کے طور پر. ، دو ڈیجیٹل پورٹلوں کو تاحال بنایا ہے اور ان کی تجدید کی ہے ، جن میں سے ایک انگریزی اور آئین کے شیڈول آٹھ کے تحت دیگر 22 زبانوں میں آئین کی تمہید پڑھنے کے لئے ہے (https://readpreamble.nic.in/) اور دوسرا پورٹل بھارت کے آئین پر آن لائن کوئز کے لئے ہے ۔ (https://constitutionquiz.nic.in/) ۔ ان جدید اور تا حال بنائے گئے پورٹلوں کو 25 نومبر. ، 2022 ء کو پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے لانچ کیا ۔

وسیع طور پر عوام اس میں وسیع طور پر دلچسپی اور گرمجوشی کا اظہار کر رہی ہے. اور ان پورٹلوں پر شرکت کرکے  ، شرکت کرنے کے سرٹیفکیٹ حاصل کر رہی ہے ۔

Recommended