Categories: بھارت درشن

تقسیم ہند کا درد اس کے منسوخ ہونے سے ہی دور ہوگا: موہن بھاگوت

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت نے جمعرات کے روز ایک کتاب کی رسم اجرامیں کہا کہ امن کے متبادل کے طور پرہندوستان کی تقسیم کو چنا گیا تھا، لیکن وہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند کا درد اس کی منسوخی کے بعد ہی دور ہو سکتا ہے۔

سرسنگھ چالک نے آج نوئیڈاسیکٹر۔12واقع بھاوراو دیورس ودیا مندر کے آڈیٹوریم میں کرشنانند ساگر کی لکھی ہوئی کتاب ’وبھاجن کاری بھارت کے ساکشی'کا اجراکیا۔ پروگرام کی صدارت الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شمبھوناتھ سریواستو نے کی۔

تقسیم ہندپر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان اور الگ ملک حاصل کرنے والے دونوں ہی اس سے خوش نہیں ہیں۔ تقسیم کرنے والی ذہنیت آج بھی موجود ہے اور یہ اس وقت نظر آتی ہے جب ’بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے‘ جیسے نعرے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوچنے کی بات ہے کہ فرقہ وارانہ عداوت آج بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل وطن بالخصوص مسلم سماج کو سوچنا ہوگا کہ اس سوچ سے کیسے پارپایا جائے۔ قومی تشخص اور اتحاد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے۔

سرسنگھ چالک نے کہا کہ ملک ایک بار تقسیم ہوا ہے اور دوبارہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ملک اب 'ہنس کے لیاتھا پاکستان، لڑکے لیں گے ہندوستان' کے تصور کو برداشت نہیں کر سکتا۔ لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ 2021 کا سال ہے، 1947 کا سال نہیں۔ معاشرہ اب تقسیم کے درد اور کرب کو بھولنے والا نہیں ہے اور ٹھوکریں کھا کر اب مضبوط ہو گیا ہے۔ کوئی کوشش کرے گا تو اس کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔

سنگھ سربراہ نے کہا کہ ہر ایک کا اپنا عبادت کاطریقہ ہے، لیکن اسے دوسروں پر تھوپنا درست نہیں ہے۔ ہندو سماج میں ہمیشہ سے کثرت میں وحدت کا احساس رہا ہے۔ سب کو مشترکہ قومیت کو قبول کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے اس بیان کو دہرایا کہ مسلم کمیونٹی کو الگ تھلگ رکھنے سے ہندوتوا نامکمل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر کوئی  تسلط کا احساس  رکھے گا تو اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago